ہفتہ, جولائی 27, 2024
اشتہار

سردیوں میں وٹامن ڈی کی کمی کیوں ہوتی ہے اور کیسے پوری کی جائے؟

اشتہار

حیرت انگیز

ماہر غذائیت کا کہنا ہے کہ وٹامن ڈی ہمارے جسم کیلئے بہت ضروری ہے ، صبح 10 سے لے کر دوپہر 2 3 بجے تک کی دھوپ وٹامن ڈی کی کمی کو پورا کرنے کے لیے کافی ہے۔

ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ موسم سرما میں جسم میں وٹامن ڈی کی کمی ہوجاتی ہے، کیونکہ اس موسم میں دن چھوٹا ہونے کی وجہ سے دھوپ میں زیادہ نہیں رہ جاتا۔

وٹامن ڈی ہمارے جسم کیلئے بہت ضروری ہے، کیونکہ یہ وٹامن ہڈیوں، دانتوں اور پٹھوں کی صحت کیلئے انتہائی مفید ہے، اس کے علاوہ وٹامن ڈی کیلشیم اور فاسفیٹ کی مقدار جسم میں منظم کرنے کے لیے بھی مدد گار ثابت ہوتا ہے۔

- Advertisement -

وٹامن ڈی کی کمی سے ہڈیاں کمزور ہوجاتی ہیں، پٹھوں میں درد شروع ہوجاتا ہے، اور بچوں کی ہڈیوں پر بھی بہت منفی اثرات پڑتے ہیں۔

ماہر غذائیت ڈاکٹر اریج ہارون نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام باخبر سویرا میں وٹامن ڈی کی کمی کی وجہ اور اسے پورا کرنے کا طریقہ بتایا۔

ماہر غذائیت ڈاکٹر اریج ہارون نے وٹامن ڈی کم ہونے کی وجوہات بتاتے ہوئے کہا کہ میرے پاس 70 سے 80 فیصد مریضوں میں وٹامن ڈی کی کمی ہوتی ہے، جس کی وجہ سے انسان تھکاوٹ کا شکار رہتا ہے ، اعصابی کمزوری ہوتی ہے ،ہڈیاں کمزورہوجاتی ہے اور پٹھوں میں درد ہوتا ہے۔

ڈاکٹر اریج ہارون نے بتایا کہ خواتین میں وٹامن ڈی کی کمی سے پوسٹ مینو پاس کے باعث آگے جا کر اوسٹیو پروسس کی بیماری لا حق ہونے کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔

ماہر غذائیت نے وٹامن ڈی کی کمی کو پورا کرنے کا طریقہ بتاتے ہوئے کہا کہ سورج کی روشنی وٹامن ڈی کا اہم ذریعہ ہے، آپ نے صبح 10 سے لے کر دوپہر 2 3 بجے تک کی دھوپ لینی ہے ، جو جسم میں وٹامن ڈی کی کمی کو پورا کرنے کے لیے کافی ہے۔

ڈاکٹر اریج ہارون کا کہنا تھا کہ اوسٹیو پروسس بھی وٹامن ڈی کی کمی کی وجہ سے بڑھ جاتا ہے ، کیونکہ ہمارے جسم میں کیلیشم کے جذب ہونے کی مقدار کم ہوجاتی ہے۔

انھوں نے بتایا کہ خصوصاََ خواتین میں عمر کے ساتھ ساتھ اسٹروجن کم ہوجاتا ہے تو ہڈیوں سے کیلشیم نکلنا شروع ہوجاتا ہے، جس کی وجہ سے ہڈیاں کمزور ہونے لگتی ہے،جب ہمارے جسم میں وٹامن ڈی ہوگا تو کیلیشم جذب ہوگا۔

ماہر غذائیت کے مطابق چرچرا پن اور ڈپریشن بھی وٹامن ڈی کی کمی کی علامت ہے، ہمارے جسم میں ہارمومنز وٹامن ڈی سے ریگولیٹ کرتے ہیں ، کیلشیم اور وٹامن ڈی اہم کردار ادا کرتے ہیں اور جب جسم میں دونوں کی کمی ہوگی تو آپ کے ہارمونز صحیح نہیں بنیں گے۔

ڈاکٹر اریج ہارون نے حاملہ خواتین کے حوالے سے بتایا کہ پیدائش کے عمل سے گزرنے کے باعث خواتین وٹامن ڈی کی کمی کا شکار زیادہ رہتی ہیں ، حاملہ خواتین میں وٹامن ڈی کی کمی قبل از وقت پیدائش اور ذیابطیس کے مرض کا خطرہ بڑھا دیتا ہے۔

ماہر غذائیت کا کہنا تھا کہ کھانے کے ذرائع جیسے انڈے کی زردی، پنیر اور مچھلی وغیرہ سے بھی اس کی کافی مقدارمہیا ہوتی ہے۔ اس کے علاوہ وٹامن ڈی دودھ سے تیارشدہ اشیاء میں بھی ہوتا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں