تازہ ترین

پی ایس ایل کی دفاعی چیمپئن لاہور قلندرز ابتدائی دونوں میچ کیوں ہاری؟

پی ایس ایل 9 میں دفاعی چیمپئن لاہور قلندرز اپنے ابتدائی دونوں میچز ہار گئی ایسا کیوں ہوا سابق ٹیسٹ کرکٹرز نے بڑی وجہ بتا دی۔

پاکستان سپر لیگ 9 اپنی پوری آب وتاب کے ساتھ شروع ہو چکا ہے۔ سیزن 9 میں لاہور قلندرز دفاعی چیمپئن کی حیثیت سے شریک ہے تاہم اپنے ابتدائی دونوں میچز ہار چکی ہے۔ ایسا کیوں ہوا، سابق ٹیسٹ کرکٹرز نے اس پر ماہرانہ تجزیہ دیتے ہوئے خامیوں کی نشاندہی کی ہے۔

اے آر وائی نیوز کی پی ایس ایل اسپیشل ٹرانسمیشن میں گفتگو کرتے ہوئے سابق وکٹ کیپر بیٹر کامران اکمل  نے لاہور قلندرز کے ابتدائی دونوں میچز ہارنے کی وجہ خراب فیلڈنگ بتایا اور کہا ہے کہ لاہور قلندرز اپنے ابتدائی دونوں میچز خراب فیلڈنگ کی وجہ سے ہاری اہم مواقع پر کیچز ڈراپ اور فیلڈنگ خراب کی گئی جب کہ دیگر ٹیموں کی جانب سے بھی خراب فیلڈنگ کا مظاہرہ کیا گیا۔

سابق ٹیسٹ کرکٹر باسط علی کے مطابق لاہور قلندرز  کے بولرز شروع میں وکٹیں نہیں لے رہے ہیں جس کی وجہ سے ٹیم ہار رہی ہے۔

 

باسظ علی نے کہا کہ لاہور قلندرز کے تینوں اہم بولر پاکستان کرکٹ ٹیم کے لیے کھیلتے ہیں لیکن یہ جلد آؤٹ نہیں کر پا رہے ہیں۔ یہ نئے بال سے بولنگ پارٹنر شپ بھی نہیں بنا پا رہے ہیں جب کیہ حارث خود کو منوانے کے لیے بنیادی چیزوں سے ہٹ رہے ہیں۔

Comments

- Advertisement -