تازہ ترین

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

سدھو موسے والا کو آخری رسومات میں دلہا بنانے کی وجہ سامنے آگئی

مانسہ: بھارتی پنجاب کے مشہور نوجوان گلوکار سدھو موسے والا کی آخری رسومات کے دوران انہیں دلہا بنانے کی تصاویر وائرل ہورہی ہیں، جس پر مداحوں کے ذہنوں میں تجسس پایا گیا کہ بلآخر ایسا کیوں کیا گیا لیکن اب اس کی وجہ سامنے آگئی ہے۔

پنجابی گلوکار سدھو موسے والا کو 29 مئی کو ضلع مانسا کے گاؤں جواہرکے میں نامعلوم حملہ آوروں نے فائرنگ کرکے قتل کردیا تھا، گزشتہ روز ان کی آخری رسومات ادا کی گئی۔

آخری رسومات کی ادائیگی کیلئے سدھو موسےوالا کی لاش کو ان کے پسندیدہ ٹریکٹر 5911 میں لے جایا گیا تھا جبکہ ان کو دلہا بھی بنایا گیا تھا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سدھو موسےوالا کو دلہا بنانے کی وجہ پنجابی روایت ہے جس کے تحت اگر مرنے والا شخص جوان اور کنوارہ ہو تو اس کی آخری رسومات دلہا بنا کر ادا کی جاتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: سدھو موسے والا کس سے شادی کرنے والے تھے؟

خیال رہے کہ سدھو موسےوالا نومبر 2022 میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے والے تھے، سدھو کا رشتہ ‘اماندیپ کور’ سے ہوا تھا جن کا تعلق کینیڈا سے ہے۔

Comments

- Advertisement -