تازہ ترین

رسالپور اکیڈمی میں پاسنگ آؤٹ پریڈ ، آرمی چیف مہمان خصوصی

رسالپور : آرمی چیف جنرل سیدعاصم منیر آج...

چینی باشندوں کی سیکیورٹی کیلیے آزاد کشمیر میں ایف سی تعینات کرنے کا فیصلہ

آزاد کشمیر میں امن وامان کی صورتحال برقرار رکھنے...

ملک سے کرپشن کا خاتمہ، شاہ خرچیوں میں کمی کریں گے، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کھربوں روپے...

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کیلیے پاکستانی اقدامات کی حمایت کر دی

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کے لیے پاکستان کے...

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور منایا جا رہا ہے

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور...

پارلیمنٹ میں تقریر کیوں کی؟ جسٹس قاضی فائز کی اہم وضاحت

آئین گولڈن جوبلی کنونشن میں جسٹس قاضی فائزعیسیٰ کی شرکت پر وضاحت جاری کر دی گئی۔

جسٹس قاضی فائز نے واضح کیا کہ سپریم کورٹ کےججز کو آئین کی گولڈن جوبلی منانےکی دعوت دی گئی یقین دہانی حاصل کی گئی تھی کہ سیاسی تقریریں نہیں ہوں گی۔

’جسٹس قاضی فائز کے پارلیمنٹ میں بیٹھنے سے وکلابرادری ناراض ہے‘

جسٹس قاضی فائزعیسیٰ کے مطابق بتایا گیا کہ صرف آئین سےمتعلق کنونشن میں بات ہوگی آئین سے اظہاریکجہتی کے لیے دعوت قبول کی، دعوت قبول کرنے سے پہلے میرے عملے اور اسپیکر سے تصدیق کی گئی مجھ سے پوچھا گیا کہ آپ تقریر کریں گے تو میں نےمعذرت کی۔

جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کیخلاف ریفرنس دائر

جسٹس قاضی فائزعیسیٰ نے کہا کہ جب سیاسی بیانات دیئے گئے تو میں نےبات کرنےکی درخواست کی کنونشن میں میری بات کا مقصد ممکنہ غلط فہمی کا ازالہ تھا یہ امرباعث حیرت ہےلوگوں کواعتراض ہےکہ میں کہاں بیٹھا تھا اعتراض کیا گیا میں نےآئین کی یاد منانےکی تقریب میں شرکت کیوں کی۔

انہوں نے کہا کہ میں ہال کے کونے یا گیلری میں بیٹھنے کو ترجیح دے سکتا تھا لیکن عدلیہ کےفردکی عزت افزائی کےلیے درمیان میں بٹھایا گیا میں نے اپنے بیٹھنے کےلیےجگہ خود نہیں منتخب کی، لوگوں کےمنتخب نمائندے مکمل احترام کے مستحق ہیں آل انڈیامسلم لیگ کے نمائندوں کے بغیر ہم آزادی نہ حاصل کر پاتے۔

Comments

- Advertisement -