اشتہار

’جسٹس قاضی فائز کے پارلیمنٹ میں بیٹھنے سے وکلابرادری ناراض ہے‘

اشتہار

حیرت انگیز

تحریک انصاف کے رہنما فوادچوہدری نے کہا ہے کہ جسٹس قاضی فائز کے پارلیمنٹ میں بیٹھنے سے وکلابرادری ناراض ہے۔

ایک بیان میں فوادچوہدری نے کہا کہ جسٹس قاضی فائزعیسیٰ کےاطراف اسحاق ڈاراورآصف زرداری بیٹھے تھے آدمی اپنی صحبت سے پہچانا جاتا ہے۔

اس سے قبل وزیراعظم آزادکشمیر کی نااہلی پرردعمل دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آزادکشمیر کا وزیراعظم ہو یا پاکستان کا، عدالتی فیصلوں کا احترام ضروری ہے عدالتی نظام کو تباہ کر کے ملک نہیں چل سکتے۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم آزاد کشمیر عدالت سے معافی مانگیں امید ہے انھیں سپریم کورٹ سے ریلیف ملے گا وزیراعظم پاکستان اس فیصلے سے سبق حاصل کریں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں