اتوار, اکتوبر 27, 2024
اشتہار

ودیا بالن نے ’بھول بھلیاں 2‘ میں کام نہ کرنے کی اصل وجہ بتا دی

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: بالی وڈ کی معروف اداکارہ ودیا بالن نے سُپرہٹ فرنچائز ’بھول بھلیاں‘ کے سیکوئل میں کام نہ کرنے کی اصل وجہ بتا دی۔

ودیا بالن ’بھول بھلیاں 3‘ میں کارتک آریان و دیگر نامی گرامی کاسٹ کے ساتھ اداکاری کے جوہر دکھائیں گی۔ انہوں نے فلم کے گانے ’امی جو ترمر‘ کے نئے ورژن کی لانچنگ کی تقریب میں شرکت کے دوران گفتگو کی۔

معروف اداکارہ نے بتایا کہ میں نے سیکوئل میں کام کرنے سے صرف اس لیے انکار کر دیا تھا کیونکہ میں خوفزہ تھی، ڈر تھا کہ اگر اچھی کارکردگی کا مظاہرہ نہ کر پائی تو سب خراب ہو جائے گا۔

- Advertisement -

انہوں نے اکشے کمار کے ساتھ 2007 کی کامیاب فلم ’بھول بھولیاں‘ میں ’منجولکا‘ کا کردار ادا کیا تھا۔ 15 سال بعد اس کا سیکوئل ریلیز ہوا تھا جس میں کارتک آریان نے مرکزی کردار نبھایا تھا۔

ودیا بالن کے مطابق جب انہیں فرنچائز کی تیسری پیشکش کی آفر کی گئی تو انہیں اسکرپٹ کافی پسند آیا۔ ’میں ڈائریکٹر انیس بزمی اور بھوشن کے ساتھ کام کرنے کی خواہاں تھی۔‘

انہوں نے بتایا کہ مجھے سیکوئل بہت پسند آیا جس کی وجہ سے میں نے خود کو ’بھول بھلیاں 3‘ میں کام کرنے کیلیے راضی کیا۔

فرنچائز کی تیسری پیشکش میں ودیا بالن کے ساتھ فلم انڈسٹری کی نامور اداکارہ مادھوری ڈکشٹ بھی جلوہ گر ہوں گی۔

اس بارے میں ودیا بالن نے کہا کہ چونکہ فلم میں مادھوری ڈکشٹ بھی ہیں تو مجھے لگتا کہ سب بہتر ہوگا اور میں نے ہمت کی۔

’بھول بھلیاں 3‘ ان اداکاراؤں کے ساتھ ترپتی ڈمری، راجپال یادو، سنجے مشرا، اور وجے راز بھی نطر آئیں گے۔ فلم یکم نومبر کو دیوالی پر ریلیز ہوگی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں