تازہ ترین

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

پاک ایران سرحد پر باہمی رابطے مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

پی ٹی آئی دورِحکومت کی کابینہ ارکان کے نام ای سی ایل سے خارج

وفاقی حکومت نے پی ٹی آئی دورِحکومت کی وفاقی...

عمران خان کے ہیلی کاپٹر کو پریڈگراؤنڈ میں اتارنے کی اجازت کیوں نہیں ملی؟

ضلعی انتظامیہ نے پریڈگراؤنڈ میں عمران خان کا ہیلی کاپٹر اتارنے کی اجازت دینے سے معذرت کر لی۔

ضلعی انتظامیہ کی جانب سے پی ٹی آئی کو اسلام آباد میں ریلی کی مشروط اجازت دی گئی ہے۔ ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ پریڈگراؤنڈ میں ہیلی پیڈ نہیں ہے پریڈگراؤنڈ ایک حساس جگہ ہے۔

انتظامیہ نے کہا کہ پارٹی چیئرمین اپنے دستخط سے 25 نومبر تک بیان حلفی جمع کروائیں جس کے بعد ہی پی ٹی آئی کو ریلی کے لیے مخصوص روٹس استعمال کرنے کی اجازت ہو گی۔

خیبرپختونخوا کے قافلے جی ٹی روڈ اور موٹروے سے پشاور روڈ اور آئی جے پی روڈ استعمال کریں گے جب کہ پنجاب کے قافلے ٹی چوک روات سے کورال تک پھر راولپنڈی جائیں گے۔

مری اور آزاد کشمیر کے قافلے کورال انٹرچینج سے پرانے ایئرپورٹ روڈ کی طرف جائیں گے۔ روٹ استعمال کرنےکی اجازت صرف ایک دن کی ہوگی اگر کوئی بھی ناخوشگوار واقعہ پیش آیا تو اجازت نامہ منسوخ ہو جائے گا۔

Comments

- Advertisement -