منگل, جنوری 14, 2025
اشتہار

شاہد آفریدی کے پی ایل کے تمام میچز کیوں نہیں کھیلیں گے؟

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کشمیر پریمیئر لیگ (کے پی ایل) کے تمام میچز نہ کھیلنے کی وجہ بتادی۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا کہ کے پی ایل کا دوسرا سیزن بھی کامیاب ہوگا اور میری کوشش ہوگی کہ بیٹنگ میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کروں۔

انہوں نے کہا کہ کشمیر پریمیئر لیگ میں اچھے کھلاڑی ملے ہیں اور اس کا آغاز بھی اچھا رہا ہے اس مرتبہ ڈرافٹنگ میں نئے کھلاڑیوں کو لیا ہے تاکہ انہیں بھی موقع فراہم کیا جاسکے۔

- Advertisement -

مزید پڑھیں: شاہد آفریدی ’جموں جانباز‘ کے مینٹور اور کپتان مقرر

سابق کپتان نے کہا کہ ڈاکٹر نے سرجری کا کہا ہے اسی لیے کے پی ایل کے سارے میچز نہیں کھیل سکوں گا۔

واضح رہے کہ شاہد آفریدی کے پی ایل میں ’جموں جانباز‘ کے مینٹور اور کپتان ہیں۔

شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ انہیں کسی فیئرویل کی ضرورت نہیں ہے کیونکہ قوم کی حمایت ہی ان کے لیے کافی ہے اور لوگوں کی محبت ان کے لیے زیادہ اہم ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں