تازہ ترین

شوہر کی آخری رسومات کے دوران بیوی نے انتہائی قدم اٹھا لیا

بھارت میں شوہر کی آخری رسومات کے دوران غم سے ندهال بیوی اس کی جدائی برداشت نہ کر سکی اور انتہائی قدم اٹھا لیا۔

ریاست تلگنہ کے شہر حیدر آباد سے تعلق رکھنے والے منوج کی شادی ڈیڑھ سال قبل ساہتی سے ہوئی تھی۔ منوج سافٹ ویئر انجینئر تھا جو شادی کی بعد اہلیہ کو امریکا لے گیا۔

جوڑا رواں ماہ والدین سے ملاقات کیلیے واپس آیا اور اس دوران منوج کو دل کا دورہ پڑ گیا۔ اسے فوری اسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہو سکا اور اس کی موت واقع ہوگئی۔

شوہر کی موت ساہتی پر قیامت بن کر ٹوٹی۔ 23 مئی کو منوج کی آخری رسومات ادا کی گئی لیکن ساہتی شوہر کی جدائی برداشت نہ کر سکی۔

ساہتی سسرالیوں کو بتائے بغیر والدین کے گھر روانہ ہوگئی جہاں اس نے خود کو ایک کمرے میں بند کر کے خودکشی کرلی۔

Comments

- Advertisement -