تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

اورلینڈو نائٹ کلب کے حملہ آور کی بیوی گرفتار

واشنگٹن: امریکی ریاست فلوریڈا کے شہر اورلینڈو میں نائٹ کلب کے حملہ آور کی بیوی کو گرفتار کرلیا گیا۔ نائٹ کلب حملے میں 49 افراد ہلاک ہوئے تھے۔

امریکی میڈیا کے مطابق اورلینڈو نائٹ کلب کے حملہ آور عمر متین کی بیوی نور سلمان کو عمر متین کی مدد کرنے اور قانون کا راستہ روکنے کے الزامات پر سان فرانسسکو سے گرفتار کیا گیا۔

حملے کے بعد نور سلمان نے امریکی تفتیشی ادارے ایف بی آئی کو اپنے شوہر کے انتہا پسندانہ رحجانات کے بارے میں بتایا تھا۔ نور سلمان کو آج عدالت میں پیش کیے جانے کا امکان ہے۔

مزید پڑھیں: اورلینڈو نائٹ کلب پر حملے کی ذمہ داری داعش نے قبول کرلی

واضح رہے کہ گزشتہ برس 13 جون کو افغان نژاد حملہ آور عمر متین نے ریاست فلوریڈا کے شہر اورلینڈو میں ہم جنس پرستوں کے کلب میں رات 2 بجے گھس کر کئی لوگوں کو یرغمال بنالیا تھا۔ حملہ آور کی فائرنگ سے 49 افراد ہلاک اور 53 زخمی ہوگئے تھے۔

حملہ آور عمر متین نائٹ کلب کی سیکیورٹی پر معمور پولیس اہلکار کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں مارا گیا تھا۔

امریکی میڈیا کے مطابق حملے سے پہلے عمر متین نے نائن ون ون پر کال کر کے دہشت گردانہ اقدام کا عندیہ دیا اور داعش سے وفاداری کا حلف بھی اٹھایا تھا۔ پولیس نے عمر متین سے 2013 اور 2014 میں پوچھ گچھ کے بعد ثبوت نہ ملنے پر اسے چھوڑ دیا تھا۔

Comments

- Advertisement -