تازہ ترین

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

عالمی شہرت یافتہ وائلڈ لائف فوٹو گرافرظہورسالمی کار حادثے میں جاں بحق

گلگت : بین الاقوامی شہرت یافتہ پاکستانی وائلڈ لائف فوٹوگرافر ظہور سالمی کی کار خنجراب جاتے ہوئے کھائی میں جا گری جس کے نتیجے میں وہ اپنے ساتھی فوٹو گرافر سمیت جاں بحق ہوگئے ۔

تفصیلات کے مطابق یہ حادثہ جمعے اور ہفتے کی درمیانی شب خنجراب پاس کی جانب جاتے ہوئے قراقرم ہائی وے پر بٹگرام کے قریب پیش آیا جن ان کی کار حادثے کا شکا ر ہوکر کھائی میں جاگری اس موقع پر ان کے ہمراہ نوجوان فوٹو گرافر فرخ شہزاد بھی گاڑی میں موجود تھے اور وہ بھی موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔

جائے حادثہ کی تصویر

ظہور سالمی کو عالمی سطح پر ان کی بنائی ہوئی پاکستانی جنگلی حیات کی منفرد و نایاب تصویروں کی وجہ سے انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا تھا۔ اُن کی تصاویر WWF, UNICEF اور NATIONAL GEOGRAPHIC فورمز پر باقاعدگی کے ساتھ دیکھی جاتی تھیں۔

بین الاقوامی شہرت یافتہ ظہور سالمی بھلوال کے رہائشی تھے جبکہ دوسرے فوٹو گرافر فرخ شہزاد کا تعلق حافظ آباد سے تھا۔ بٹگرام فاریسٹ حکام کے مطابق دونوں میتیں ہفتے کی صبح دریافت کی گئی تھیں۔

ظہور سالمی کو پاکستان کا سب سے اعلیٰ درجے کا وائلڈ لائف فوٹوگرافر تصور کیا جاتا تھا‘ انہوں نے ورلڈ وائلڈ فنڈ ( پاکستان ) کے تعاون سے دریائے سندھ کی نادر و نایاب انڈس ڈالفن پر کام کیا تھا اور نیشنل جیوگرافک کی ویب سائٹ کے مطابق وہ سنہ 2010 سے ان کے چینل سے وابستہ تھے۔

 

تصاویر: فیس بک/ ظہور سالمی


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات  کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں

Comments

- Advertisement -