اتوار, نومبر 17, 2024
اشتہار

کینیڈا کے جنگلات میں خوفناک آتشزدگی، ہزاروں افراد دربدر

اشتہار

حیرت انگیز

کینیڈا کے جنگلات میں بڑے پیمانے پر لگنے والی آگ مزید بے قابو ہوتی جارہی ہے، متعلقہ حکام نے تباہی کے پیش نظر ایمرجنسی نافذ کردی ہے، اب تک 22 ہزار سے زائد افراد کے بے گھر ہونے کی اطلاعات ہیں۔

جنگلات میں لگی آگ ایک لاکھ 30 ہزار اسکوائر فٹ تک پھیل چکی ہے جس نے 13صوبوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

- Advertisement -

غیرملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق کینیڈا کے جنگلات میں لگنے والی آگ کو موجودہ دہائی کی بدترین آگ قرار دیا گیا ہے جب کہ آگ سے متاثرہ صوبے برٹش کولمبیا میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔

متعلقہ حکام نے رہاشیوں کو انخلا کے احکامات جاری کردیے ہیں ساتھ ہی آگ کو بجھانے کے لیے فوج کی مدد بھی طلب کرلی گئی ہے۔

جنگل میں لگی آگ

برطانوی میڈیا کے مطابق مغربی کیلونا کی آبادی 36 ہزار کے قریب ہے اور یہ وینکوور سے تقریباً 300 کلومیٹر مشرق میں واقع ہے۔ کیلونا میں جنگل کی آگ پھیلنے کے بعد ایک اور قریبی شہر اوکانگن کو بھی خطرے کی زد میں قرار دیا جا رہا ہے جس کی آبادی تقریباً ڈیڑھ لاکھ ہے۔

رپورٹس کے مطابق مک ڈوگل کے جنگلات میں آگ نے 24 گھنٹوں کے دوران 6800 ایکڑ کے رقبے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے جس کے باعث تقریباً 4800 افراد کو علاقے سے انخلا کا حکم دیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ کینیڈا کے مغربی علاقے سے تعلق رکھنے والے تقریباً 22 ہزار افراد گھر چھوڑ چکے ہیں۔ آگ سے متاثرہ علاقے کے رہائشیوں کو بچانے کے لیے انہیں سڑکوں اورہیلی کاپٹرز کے ذریعے محفوظ مقامات پر منتقل کیا جارہا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں