برطانوی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ انگلینڈ افغانستان کے خلاف چیمپئنز ٹرافی کے میچ کا بائیکاٹ نہیں کرے گا۔
انگلش میڈیا کے مطابق انگلینڈ کو چیمپئنز ٹرافی کے میچ کا بائیکاٹ کرنے کا مطالبہ کیا گیا تھا، افغانستان کی خواتین کرکٹ پر پابندی کی وجہ سے بائیکاٹ کا مطالبہ کیا گیا تھا۔
افغانستان کرکٹ کھیلنے والا واحد ملک ہے جس کی ویمن کرکٹ ٹیم نہیں۔
- Advertisement -
انگلینڈ کو افغانستان سے چیمپئنز ٹرافی میچ 26 فروری کو لاہور میں کھیلنا ہے۔ اس حوالے سے انگلش بورڈ نے واضح کیا ہے کہ انگلینڈ افغانستان سے سیریز نہیں کھیلے گا لیکن آئی سی سی ایونٹس میں کھیلے گا۔