تازہ ترین

سولر بجلی پر فکسڈ ٹیکس کی خبریں، پاور ڈویژن کا بڑا بیان سامنے آ گیا

اسلام آباد: پاور ڈویژن نے سولر بجلی پر فکسڈ...

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

عید پر نئے کرنسی نوٹ جاری ہوں گے یا نہیں؟ اہم خبر

عید کے ساتھ عیدی کا تصور قدیم ہے کیا اس عید پر لوگوں کو نئے کرارے نوٹ مل سکیں گے اس حوالے سے اہم خبر آ گئی ہے۔

عید خوشی کا ایک تہوار ہے جس پر ہر کوئی اپنی استطاعت کے مطابق اپنے عزیز واقارب اور پیاروں کو عیدی دیتا ہے اور یہ عموماً نقد رقم میں کرارے نوٹ ہوتے ہیں۔

اسٹیٹ بینک ہر سال پر عید کے موقع پر نئے نوٹ جاری کرتا تھا تاہم کورونا وبا کے بعد سے دو سال سے عید کے موقع پر نئے نوٹوں کا اجرا نہیں ہوسکا یوں پاکستانیوں کا عید پر خستہ حال نوٹوں کی ملی عیدی پر ہی گزارا کرنا پڑا۔

اس سال کیا لوگوں کو اپنے پیاروں بالخصوص بچوں کو عیدی دینے کے لیے نئے نوٹ مل سکیں گے یا نہیں اس حوالے سے اسٹیٹ بینک کے ذرائع سے اہم خبر آئی ہے۔

اسٹیٹ بینک کے ذرائع کے مطابق گزشتہ 2 عیدوں کی طرح اس عید بھی اسٹیٹ بینک سے نئے نوٹ جاری نہیں کیے جائیں گے۔

تاہم اس معاملے میں یہ صورتحال خاصی دلچسپ اور قابل غور ہے کہ عوام کو عید کے موقع پر نئے نوٹ نہیں ملتے لیکن کرنسی ڈیلرز کے پاس نئے نوٹوں کی فروخت حسب دستور ہوتی ہے جو بلیک مارکیٹ میں زائد قیمتوں پر شہریوں کو فروخت کی جاتی ہیں۔

واضح رہے کہ ہرسال عیدالفطر کے موقع پر تقریباً 300ارب روپے کے اضافی کرنسی نوٹ چھاپے جاتے ہیں۔

Comments

- Advertisement -