The news is by your side.

Advertisement

‘آئی پی ایل کیلیے انٹرنیشنل کرکٹ نہیں چھوڑیں گے’

انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ کے ڈائریکٹر ایشلے جائلز کا کہنا ہے کہ آئی پی ایل کھیلنے کے لیے ‏بین الاقوامی کرکٹ کو نہیں چھوڑیں گے۔

دورہ بھارت میں کئی کھلاڑیوں کو آرام دینے اور پھر انہیں آئی پی ایل کھیلنے کے معاملے پر انگلینڈ ‏بورڈ کو سخت تنقید کا سامنا ہے۔

انگلینڈ نے دورہ سری لنکا اور پھر بھارت میں کئی اہم کھلاڑیوں کو نہ صرف آرام دیا بلکہ ان کی ‏مرضی سے کھیلنے یا نہ کھیلنے کے فیصلوں کا احترام کیا۔

بعدازاں انگلینڈ کے بہت سے کھلاڑی آئی پی ایل کا حصہ بنے اور نیشنل ڈیوٹی کی پر نجی لیگز کو ‏ترجیح دی۔
ڈائریکٹر ایشلے جائلز کا کہنا ہے کہ آئی پی ایل کھیلنے کے لیے بین الاقوامی کرکٹ کو نہیں ‏چھوڑیں گے، آئی پی ایل کی خاطر انٹرنیشنل کرکٹ کو مس نہیں کر کیا جائے گا۔

رواں سال پاکستان، سری لنکا، بنگلادیش اور نیوزی لینڈ نے انگلینڈ کا دورہ کرنا ہے۔

واضح رہے کہ بھارتی لیگ آئی پی ایل میں انگلش ٹیم کے گیارہ کھلاڑی شامل تھے، آئی پی ایل ‏ملتوی ہونے کے بعد نو کھلاڑی برطانیہ تو پہنچ چکے ہیں مگر وہ قرنطینہ میں ہیں جبکہ کرس ‏جورڈن بارباڈوس جبکہ ایون مورگن مالدیپ میں اپنا قرنطینہ مکمل کررہے ہیں۔

انگلش کرکٹ بورڈ اور پاکستان کرکٹ بورڈ کے مشترکہ اعلان کے مطابق انگلش کرکٹ ٹیم آئندہ ‏برس اکتوبر میں پاکستان آئے گی،انگلش کرکٹ ٹیم بارہ اکتوبر کر کراچی پہنچے گی جس کے بعد ‏دونوں ٹیموں کے درمیان ٹی ٹوئنٹی میچز 14 اور 15 اکتوبر کر کراچی میں ہوں گے۔

Comments

یہ بھی پڑھیں