ہفتہ, جولائی 27, 2024
اشتہار

کیا روینہ ٹنڈن ’انداز اپنا اپنا‘ کے سیکوئل کا حصہ بنیں گی؟ اداکارہ نے خاموشی توڑ دی

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: بالی وڈ کی معروف اداکارہ روینہ ٹنڈن نے سُپرہٹ کامیڈی فلم ’انداز اپنا اپنا‘ کے سیکوئل کا حصہ بننے کے سوال پر خاموشی توڑ دی۔

حالیہ انٹرویو میں روینہ ٹنڈن سے سوال کیا گیا کہ وہ ’انداز اپنا اپنا 2‘ میں کام کرنے کا ارادہ رکھتی ہیں تو اس پر اداکارہ کا کہنا تھا کہ میں اس فلم کو کرنا ضرور پسند کروں گی کیونکہ یہ ایک اچھی کامیڈی فلم ہوگی۔

چند روز قبل بالی وڈ کے ’مسٹر پرفیکشنسٹ‘ عامر خان نے سُپر اسٹار سلمان خان کے ساتھ اپنی مشہور زمانہ فلم کے سیکوئل کے بننے کا عندیہ دیا تھا۔

- Advertisement -

متعلقہ: جیب میں 1 روپیہ لے کر گھومتی تھی، روینہ ٹنڈن

عامر خان نے اپنی سالگرہ کے موقع پر مداحوں سے براہ راست بات چیت کیلیے انسٹاگرام پر لائیو سیشن رکھا تھا جہاں انہوں نے فلم کے سیکوئل کا عندیہ دیا تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ ہدایت کار راج کمار ہیرانی فلم ’انداز اپنا پنا‘ کے سیکوئل کے اسکرپٹ پر کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے واضح کیا تھا کہ ابھی اس بارے میں کچھ کہنا قبل از وقت ہوگا کیونکہ یہ ابتدائی مرحلے میں ہے۔

1994 میں ریلیز ہونے والی ملٹی اسٹارر فلم ’انداز اپنا اپنا‘ میں عامر خان، سلمان خان، کرشمہ کپور، روینہ ٹنڈن، پریش راول، جوئی چاولہ و دیگر نے اداکاری کے جوہر دکھائے تھے۔

کامیڈی سے بھرپور فلم میں متوسط گھرانوں سے تعلق رکھنے والے امر اور پریم ایک کروڑ پتی شخص کی بیٹی روینہ کا دل جیتنے کی کوشش کرتے ہیں۔ اس کوشش میں وہ گینگسٹر کے نشانے پر آ جاتے ہیں جو ان کی زندگی کو الٹا کر دیتا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں