جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

کیا صبا قمر شادی کے بعد شوبز چھوڑ دیں گی؟ اداکارہ نے بتا دیا

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان فلم انڈسٹری کے ساتھ ساتھ بالی وڈ میں بھی اداکاری کے جوہر دکھانے والی صبا قمر نے شادی کے بعد شوبز کو خیرباد کہنے سے متعلق خاموشی توڑ دی۔

ایک انٹرویو کے دوران میزبان نے پوچھا کہ کیا آپ کو محبت ہوگئی ہے؟ صبا قمر نے جواب میں کہا کہ آپ کو معلوم ہے اگر مجھے محبت ہو جائے تو میں کھل کر کہتی ہوں اور جب ختم ہو جائے تب بھی بتا دیتی ہوں۔

مزید پڑھیں: صبا قمر کو پھول بھیجنے والا کون ہے؟

- Advertisement -

صبا قمر نے کہا کہ ہمیں اچھے کی امید رکھنی چاہیے، میں ”اُن“ کے ساتھ خوش ہوں، پیار ہم سب کو ہوتا ہے، میری محبت کے بارے میں کچھ لوگ پوچھ رہے ہیں اور کچھ اندازے لگا رہے ہیں۔

ایک سوال کے جواب میں اداکارہ نے بتایا کہ وہ پاکستانی نہیں ہے لیکن مسلمان ہے۔

صبا قمر نے کہا کہ میں ضرور شادی کروں گی اور ہم خوش رہیں گے، میری خواہش ہے کہ اپنے ہونے والے شوہر کے ساتھ حج پر جاؤں۔

مزید پڑھیں: ”ہے کوئی، بتاؤں گی سب کو“، صبا قمر کا عنقریب شادی کا عندیہ

شوبز کو خیرباد کہنے سے متعلق سوال پر اداکارہ نے کہا کہ مشکل ہے اداکاری کو جاری رکھ سکوں، اداکاری نہ سہی شاہد کچھ اور کام کر لوں، اپنے شریکِ حیات کے لیے یہ کام چھوڑنا پڑا تو چھوڑ دوں گی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں