تازہ ترین

وزیراعظم نے گندم درآمد اسکینڈل پر سیکرٹری فوڈ سیکیورٹی کو ہٹا دیا

گندم درآمد اسکینڈل پر وزیراعظم شہبازشریف نے ایکشن لیتے...

پی ٹی آئی نے الیکشن میں مبینہ بے قاعدگیوں پر وائٹ پیپر جاری کر دیا

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے...

رسالپور اکیڈمی میں پاسنگ آؤٹ پریڈ ، آرمی چیف مہمان خصوصی

رسالپور : آرمی چیف جنرل سیدعاصم منیر آج...

چینی باشندوں کی سیکیورٹی کیلیے آزاد کشمیر میں ایف سی تعینات کرنے کا فیصلہ

آزاد کشمیر میں امن وامان کی صورتحال برقرار رکھنے...

’پنجاب میں خدمت کے نئے ریکارڈ قائم کریں گے‘

نامزد وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ پنجاب میں ہم خدمت کےنئے ریکارڈ قائم کریں گے۔

لاہور میں مسلم لیگ ن کے پارلیمانی پارٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ الیکشن کےنتائج کےبعدایک دن بھی آرام نہیں کیا الیکشن کے نتائج کے بعد اگلےدن سےہی کام شروع کر دیا تھا۔

مریم نواز نے کہا کہ پارلیمانی ممبران کوانتخابات میں کامیابی پر مبارکباد دیتی ہوں انتخابات میں نوجوان قیادت بھی سامنےآئی ہےجو دل کےقریب ہیں، واضح اکثریت دینے پر پنجاب کی عوام کی بھی مشکور ہوں ہم عہد کرتے ہیں آج سے پنجاب کا ایک نیا دور شروع ہو گا۔

نامزد وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ مجھے پنجاب کی پہلی خاتون وزیراعلیٰ ہونےکا اعزاز حاصل ہو گا یہ بہت بڑا اعزاز ہے جہاں کام ہوا اور جہاں صرف باتیں ہوئی سب کو نظر آتاہے ایک ایک فائل اورٹرانسفرپررشوت چلتی تھی، نوازشریف نےپنجاب کی ترقی کاسفر80کی دہائی میں شروع کیا اور شہبازشریف نے ترقی کی اسپیڈ کو برقرار رکھا۔

انہوں نے کہا کہ نوازشریف نے16 -2015میں ہیلتھ کارڈ شروع کیا تھا پھر بعد میں فری علاج کی سہولت ختم کر دی گئی تھی ہیلتھ کارڈ کو گزشتہ دور میں پیسہ کمانے کا ذریعہ بنا دیا گیا تھا پنجاب کوترقی دینےکیلئےجامع ایجنڈا بنا لیا ہے پنجاب کےدیہی علاقوں کیلئےبھی جامع پروگرام لارہےہیں۔

Comments

- Advertisement -