تازہ ترین

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

پاک ایران سرحد پر باہمی رابطے مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

پی ٹی آئی دورِحکومت کی کابینہ ارکان کے نام ای سی ایل سے خارج

وفاقی حکومت نے پی ٹی آئی دورِحکومت کی وفاقی...

دنیا بھر میں کورونا ویکسین کی تیسری خوراک لگے گی؟ عالمی ادارہ صحت کا ردعمل

واشنگٹن: امریکا میں آئندہ ماہ سے کورونا ویکسین کی تیسری خوراک دینے کا عمل شروع ہوگا، اسی ضمن میں عالمی ادارہ صحت نے اپنا ردعمل جاری کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق آئندہ ماہ سے امریکیوں کو کورونا ویکسین کی تیسری خوراک لگائی جائے گی، یہ بوسٹر شاٹس صرف بالغ افراد کو دیے جائیں گے، امریکی حکام نے یہ اقدام ڈیلٹا ویرینٹ کے تیزی سے پھیلاؤ کے پیش نظر اٹھایا ہے۔

دوسری جانب عالمی ادارہ صحت نے بوسٹر شاٹس میں تاخیر کرنے کا مشورہ دے دیا۔

ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن(ڈبلیو ایچ او) کے ڈائریکٹر جنرل(ڈی جی) ڈاکٹر ٹیڈروس کا کہنا ہے کہ بوسٹر شاٹس سے قبل موجودہ ویکسین دیگر ممالک کو عطیہ کی جائیں۔

انہوں نے بتایا کہ کئی ممالک میں اب بھی لوگوں کو پہلی دو خواراکیں نہیں ملی۔

سربراہ عالمی ادارہ صحت کا مزید کہنا تھا کہ بوسٹر شاٹس کار آمد ہیں یا نہیں اس پر تو ابھی بحث ہورہی ہے، جن افراد کا مدافعتی نظام کمزور ہے وہ بوسٹر شاٹس لے سکتے ہیں۔

ماہرین کا ماننا ہے کہ مستقبل میں کورونا ویکسین کی تیسری، چوتھی اور پھر پانچویں خوراک بھی لینا پڑسکتی ہے۔

Comments

- Advertisement -