مانسہرہ : وفاقی وزیر اعظم خان سواتی نے سیاحت کھولنے کا عندیہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ آئندہ چند روز میں سیاحت کو باقائدہ کھول دیا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق دنیا بھر کی پاکستان میں بھی کرونا وائرس کی مہلک ترین وبا پر قابو پانے کےلیے حکومت کی جانب سے دیگر شعبوں کے ساتھ ساتھ سیاحت پر بھی پابندی عائد کردی تھی تاکہ وائرس کا پھیلاوٗ روکا جاسکے۔
دو ماہ سے زائد پابندی کے بعد وفاقی وزیر اعظم خان سواتی نے سیاحت کھولنے کی نوید سنا دی، اعظم سواتی کا کہنا ہے کہ سیاحت نہ صرف ملکی بلکہ مقامی معیشت کی ریڑھ کی ہڈی ہے۔
اعظم خان سواتی نے کرونا اور سیاحت سے متعلق میٹنگ کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ چند روز میں سیاحت کو باقائدہ طور پر کھول دیا جائے گا۔
وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ کرونا ایس او پیز پر عملدر آمد سے ہی موذی مرض سے بچا جاسکتا ہے اگر عوام ایس او پیز پر عملدر آمد نہیں کررہے سخت لاک ڈاؤن کا فیصلہ کرنا پڑے گا۔
اعظم سواتی نے کہا کہ 10 فیصد عوام بھی ایس او پیز پر عملدر آمد نہیں کررہے، سندھ بالخصوص کراچی کی عوام نے ایس او پیز پر عملدر آمد نہیں کیا اس وجہ سے دوبارہ سخت لاک ڈاون کی طرف جارہے ہیں۔