تازہ ترین

بابر اعظم کو دوبارہ قومی ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ ہو گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کو ایک بار...

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

شہزادہ ولیم اور اہلیہ کا خاندان کو لندن سے منتقل کرنے کا فیصلہ

برطانوی شہزادہ ولیم اور ان کی اہلیہ کیٹ مڈلٹن نے خاندان کو لندن سے منتقل کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

برطانوی شہزادہ کے خاندان کی منتقلی کا اعلان کنگسٹن پیلس کی جانب سے جاری بیان میں کیا گیا جس میں بتایا گیا کہ یہ فیصلہ اس لیے کیا گیا کہ دوران تعلیم بچے نارمل زندگی گزار سکیں۔

برطانوی شاہی خاندان کے ذرائع کے مطابق شہزادہ ولیم ، کیٹ مڈلٹن اور ان کے بچے لندن سے 25 میل دور ونڈسر کیسل کے ایڈیلیڈ کاٹیج میں قیام کریں گے۔

اس طرح یہ خاندان ملکہ الزبتھ دوم کے قریب رہنے لگے گا جو ونڈسر کیسل میں ہی مقیم ہیں۔

رپورٹ کے مطابق شہزادہ ولیم کی موجودہ رہائش گاہ کنگسٹن پیلس بدستور ان کی مرکزی رہائش گاہ رہے گی۔

کنگسٹن پیلس کے بیان میں بتایا گیا کہ تینوں بچوں کا داخلہ ونڈسر کیسل کے قریب لیمبروک اسکول میں کرایا جائے گا۔

بیان میں اسکول کے ہیڈ ماسٹر جوناتھن پیری نے کہا کہ ہمیں خوشی ہے کہ ستمبر میں شہزادہ جارج، شہزادی شارلیٹ اور شہزادہ لوئس ہمارے اسکول کا حصہ بن جائیں گے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ یہ جوڑا ہر ممکن حد تک عام خاندانی زندگی گزارنا چاہتا ہے۔

Comments

- Advertisement -