اتوار, جون 16, 2024
اشتہار

دبئی میں فٹنس مقابلہ جیتیں اور 40 ہزار درہم انعام پائیں!

اشتہار

حیرت انگیز

صحت ہزار نعمت ہے اسی مقولے پر عمل کرتے ہوئے دبئی حکومت نے فٹنس مقابلوں کا اعلان کر دیا ہے فاتح کو 40 ہزار درہم کا قیمتی نقد انعام ملے گا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق دبئی کے محکمہ صحت نے فٹنس مقابلوں کا اعلان کیا ہے جو اگست سے دسمبر تک جاری رہیں گے اور اس میں حصہ لینے والے سب سے زیادہ صحت مند 30 شہریوں کو نقد انعامات ملیں گے جن کی مالیت 40 ہزار درہم ہوگی۔

رپورٹ کے مطابق دبئی فٹنس چیلنج مقابلے میں 18 سال اور اس سے زائد عمر کے افراد شرکت کے اہل ہوں گے جنہیں چار ماہ کے دورانیے کے دوران اپنی فٹنس کو کئی مختلف پیمانوں میں ثابت کرنا ہوگا۔

- Advertisement -

اس حوالے سے محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ فٹنس چیلنج کا مقصد دبئی کے شہریوں اور سیاحوں کو ایک فعال طرز زندگی کے حصول کی ترغیب دینا ہے تاکہ اس کے ذریعے صحت، جسمانی اور ورچوئل فٹنس، کھیلوں اور ورزش کی حوصلہ افزائی کی جا سکے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں