منگل, فروری 11, 2025
اشتہار

طیارے کی کھڑکی والی نشست لینے والے مسافر کے ساتھ ہاتھ ہوگیا،

اشتہار

حیرت انگیز

نئی دہلی : بھارتی ایئرلائن کا ایک مسافر کھڑکی والی نشست کا ٹکٹ لینے کے بعد اپنی سیٹ دیکھ کر ہکا بکا رہ گیا۔

یہ حیرت انگیز واقعہ بھارت میں پیش آیا، مذکورہ مسافر اس وقت دنگ رہ گیا جب اسے معلوم ہوا کہ جس ونڈو سیٹ کے لیے اس نے پیسے دیے تھے، وہ درحقیقت ایک دیوار تھی، واقعہ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔

فضائی سفر کرنے والے زیادہ تر مسافروں کی کوشش ہوتی ہے کہ وہ اپنے سفر کو خوشگوار بنانے کیلیے کھڑکی والی نشست لیں تاکہ وہ ہزاروں فٹ کی بلندی سے بادلوں اور خوبصورت مناظر سے لطف اندوز ہوسکیں۔

لیکن بھارت میں ایک مسافر اس وقت حیران رہ گیا جب اس نے دیکھا کہ جس کھڑکی والی نشست کے لیے اس نے اضافی رقم ادا کی تھی وہ حقیقت میں ایک دیوار تھی۔

ونڈو سیٹ

اسپورٹس چینل کے ایک ملازم پردیپ متو جنہوں نے اس نشست کی بکنگ کرائی تھی، نے سوشل میڈیا پر اپنی مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے ایک تصویر شیئر کی جس میں "ونڈو سیٹ” کی جگہ دیوار نظر آ رہی تھی۔

انہوں نے دیوار کے ساتھ سیلفی لیتے ہوئے طنزیہ پوسٹ کی کہ’انڈیگو ایئرلائن! میں نے ونڈو سیٹ کیلئے پیسے دیے تھے، ونڈو کہاں ہے؟ جس کے بعد یہ پوسٹ تیزی سے وائرل ہوگئی۔

سوشل میڈیا پر لاکھوں صارفین نے اس پوسٹ پر دلچسپ تبصرے کیے اور ایئرلائن انتظامیہ کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اپنے ساتھ ہونے والے واقعات کے بھی حوالے دیئے۔

بعد ازاں واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ایئرلائن انتظامیہ نے پوسٹ کا جواب دیتے ہوئے کہا، ’ہمیں اس صورتحال پر تشویش ہے۔ براہ کرم اپنی فلائٹ کی تفصیلات شیئر کریں تاکہ ہم مزید مدد فراہم کر سکیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں