اشتہار

’تجربات سے زیادہ اہم جیتنا ہے‘

اشتہار

حیرت انگیز

سابق چیئرمین پی سی بی رمیز راجا نے پہلے ٹی ٹوئنٹی میں افغانستان کے ہاتھوں پاکستان کی شکست پر ردعمل دیتے ہوئے باقی میچوں کے لیے ضروری ایڈجسٹمنٹ کرنے کی تجویز دی ہے۔

رمیز راجا نے نوجوان کھلاڑیوں کے ساتھ تجربہ کرنے کے باوجود جیتنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ تجربات کرنے میں کوئی مسئلہ نہیں ہے لیکن جیتنا پھر بھی آپ کی اولین ترجیح ہونی چاہیے۔

اپنے آفیشل یوٹیوب چینل پر انہوں نے کہا کہ آپ اس طرح کی بہت سی غلطیوں کے ساتھ ناقص پرفارمنس نہیں دے سکتے کیونکہ اس سے دنیا کو یہ تاثر ملے گا کہ ہمارے اگلے بہترین لاٹ میں بہتری کی گنجائش باقی ہے۔

- Advertisement -

رمیز راجا نے کہا کہ پاکستان میں بہت ٹیلنٹ موجود ہے لیکن ان کھلاڑیوں کو بھی کھیل کی صورتحال کے مطابق ضروری ایڈجسٹمنٹ کرنے کی ضرورت ہے۔

ان کا خیال ہے کہ سلو پچ کی وجہ سے ایک اضافی اسپنر کو شامل کرنے سے پاکستان کو فائدہ ہو سکتا ہے اگر پچ ایسی ہی رہی تو مجھے لگتا ہے کہ یہ ایک دلچسپ سیریز ہوگی اب پاکستان پر دباؤ ہے اور ہمیں دیکھنا ہے کہ وہ اس شکست سے کیا سیکھتا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں