ہفتہ, جنوری 18, 2025
اشتہار

وزیراعظم کا صدر ٹرمپ اور میلانیا ٹرمپ کی کورونا سے جلد صحت یابی کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے امریکی ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کی اہلیہ میلانیا ٹرمپ کی کورونا سے جلد صحت یابی کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کی اہلیہ میلانیا ٹرمپ میں کورونا کی تصدیق کے بعد سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر امریکی صدر اور خاتون اول کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوتے ہوئے کہا امید ہے صدر ٹرمپ اور میلانیا ٹرمپ کورونا سے جلد صحتیاب ہوں گے۔

- Advertisement -

یاد رہے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کی اہلیہ ملانیا ٹرمپ کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا، جس کے بعد انہوں نے خود کوقرنطینہ کرلیا ہے، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہا کہ اپنا اور اہلیہ کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کی تصدیق کی کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہم اس بیماری سےساتھ نمٹیں گے۔

میلانیاٹرمپ نے بھی اپنے پیغام میں کہا تھا کہ کوروناپازیٹوآنےکےبعدلاکھو ں امریکیوں کی طرح ہم بھی قرنطینہ ہوگئے، ہم بہترمحسوس کررہےہیں تاہم اپنی ساری سرگرمیاں معطل کردی ہیں، آپ لوگ بھی احتیاط کریں اورگھروں میں رہیں، ہم سب مل کراس وباسےنمٹیں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں