ہفتہ, فروری 8, 2025
اشتہار

پاکستان کی سیاست بانی پی ٹی آئی کے بغیر نہیں چل سکتی، بیرسٹر گوہر

اشتہار

حیرت انگیز

صوابی: چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ پاکستان کی سیاست بانی پی ٹی آئی کے بغیر نہیں چل سکتی، بانی ملک کی خاطر بات کرناچاہتے ہیں۔

پاکستان تحریک انصاف کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی نے ملک اور جمہوریت کیلئے مذاکرات کی بات کی، بانی پی ٹی آئی نے کہا ملک کی خاطر بات کرنا چاہتا ہوں، ہم سیاسی مسائل کا سیاسی حل ڈھونڈنا چاہتے تھے۔

بیرسٹر گوہر نے کہا کہ ہم پاک فوج کی قربانیوں کا برملا اعتراف کرتے ہیں، جمہوریت تب ہوگی جب عدلیہ آزاد ہوگی، سیاسی مسائل کا حل ڈھونڈنے کیلئے ہم نے کمیٹی بنائی لیکن کچھ نہیں ہوا۔

چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہر کا مزید کہنا تھا کہ بانی نے کہا کہ ادارے اورعوام میں خلیج نہیں پڑنی چاہیے۔

جلسے سے خطاب میں انھوں نے کہا کہ ملک کےلیے دانشمندانہ فیصلے کرنے ہونگے، لوگ بانی پی ٹی آئی کے ساتھ کھڑے ہیں، دریں اثنا پی ٹی آئی کے جلسے میں قرارداد بھی منظور کی گئی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں