جمعہ, جولائی 4, 2025
اشتہار

شفافیت نہ ہوتو پی آئی اے ہو یا ریلوے زوال پذیر ہوں گے، شبلی فراز

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : وزیر اطلاعات شبلی فراز نے کہا کہ ملک میں کئی ایسے علاقے ہیں جہاں ترقی منصوبے نہیں ہوتے لیکن ہم ایسا نظام لارہے ہیں جس سے پورے صوبے میں ترقیاتی کام ہوں گے۔

وفاقی وزیر اطلاعات و رہنما شبلی فراز نے ان خیالات کا اظہار پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، ان کا کہنا تھا کہ سولر، ونڈانرجی کی راہ میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنے کی ہدایت کی گئی ہے، کچھ پلانٹس ایسے بھی ہیں جو 24 روپے فی یونٹ بجلی پیدا کرتے ہیں۔

شبلی فراز کا کہنا تھا کہ ماضی میں زیادہ پیسہ لاہور اور گردونواح میں خرچ ہوتا رہا، اب وزیر اعظم نے صوبائی فنانس کمیشن کو فعال بنانے کی ہدایت کی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ وزیر اعظم نے عثمان ناصر کو سافٹ ویئر ایکسپورٹ بورڈ کا سربراہ مقرر کرنے کی منظوری بھی دے دی۔

وزیر اطلاعات نے کہا کہ سرکاری ترقیاتی منصوبوں میں پیسوں کا ضیاع ہوتا ہے اسی لیے وزیر اعظم نے ترقیاتی منصوبوں میں بہتری لانے کےلیے کمیٹی تشکیل دی۔

ان کا کہنا تھا کہ ایس ای سی پی کے آڈٹ کیلئے آڈیٹر مقرر کرنے کی منظوری دی گئی، کابینہ میں زائرین سے متعلق ایس او پیز بنانے کی ہدایت کی گئی، متروکہ وقف املاک کی زمینوں پر اسپتال و تعلیمی ادارے بنانے کی منظوری بھی دے دی۔

شبلی فراز کا کہنا تھا کہ کابینہ کے اجلاس میں ڈرگ پرائسنگ پالیسی پر بھی غور کیا گیا، وزیراعظم نے ہمیشہ کہا شفافیت نہیں ہوگی تو ادارے خراب ہوں گے، شفافیت نہ ہو تو پی آئی اے ہو یا ریلوے زوال پذیر ہوں گے۔

شبلی فراز کا کہنا تھا کہ پی آئی اے حادثے پر سپریم کورٹ نے بھی ڈائریکشن دی تھی، پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز ایک عظیم ماضی رکھتا ہے اسی لیے کابینہ اجلاس میں پائلٹس کی جعلی و مشکوک ڈگریوں بات ہوئی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں