تازہ ترین

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

شازما کو عدالت نے عمر قید کی سزا سنادی

اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’وہ پاگل سی‘ کی آخری قسط میں شازما (زباب رانا) کو عدالت نے وہاج حیدر (عمر شہزاد) کو قتل کرنے اور احسن حیات (بابر علی) کے ساتھ فراڈ کرنے کا جرم ثابت ہونے پر عمر قید  اور جرمانے کی سزا سنادی۔

’وہ پاگل سی‘ میں بابر علی (احسن حیات)، حرا خان (سارہ)، زباب رانا (شازما)، عمر شہزاد (وہاج حیدر)، سعد قریشی (ذہین)، اسماعیل تارا، شازیہ گوہر ودیگر نے اداکاری کے جوہر دکھائے۔

آخری قسط میں دکھایا گایا کہ ذہین اور سارہ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے، احسن حیات نے بھی ذہین کو داماد قبول کرلیا۔

ادھر شازما نے اپنے ہی بوائے فرینڈ وہاج کی جان لے لی۔ شازما کی والدہ انہیں فرار کروا رہی ہوتی ہیں کہ پولیس آجاتی ہے اور انہیں گرفتار کرکے لے جاتی ہے۔

آخر میں عدالت شازما کو وہاج حیدر کو قتل کرنے اور احسن حیات کے ساتھ فراڈ کرنے کا جرم ثابت ہونے پر عمر قید اور 15 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی۔

شازما کو اور جرمانہ ادا نہ کرنے پر مزید 5 سال قید بامشقت کی سزا سنائی گئی۔

زباب رانا نے بھی اپنے انسٹاگرام پر ڈرامے کے سیٹ سے شوٹنگ کی ویڈیو شیئر کی اور مداحوں سے سوال کیا کہ ’کیا اچھا ہوا شازما کے ساتھ؟ شازما کو اس طرح دیکھ کر پریشان تو نہیں ہورہے؟

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Zubab Rana 🇵🇰✨ (@zubab.rana)

Comments

- Advertisement -
نعمان ناصر
نعمان ناصرhttps://arynews.tv/
صحافی و بلاگر، 6 سال سے اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں