تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

جہیز میں گاڑی نہ لانے پر شوہر کا بیوی پر تشدد، طلاق دے دی

بھارت میں شوہر نے جہیز میں گاڑی نہ لانے پر اپنی بیوی کو کمرے میں بند کر کے تشدد کیا اور پھر طلاق دے دی۔

واقعہ ریاست اترپردیش کے ضلع سہارنپور میں پیش آیا۔ متاثرہ خاتون گلشنا نے شوہر اور سسرالیوں کے خلاف شکایت جمع کروا دی ہے جس پر پولیس معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے۔

پولیس کے مطابق گلشنا کی شادی دو سال قبل گگلہیڈی کے نوجوان سے ہوئی تھی جو ایک سائبر کیفے چلاتا ہے۔ گلشنا نے پولیس کو اپنا تفیصلی بیان ریکارڈ کروایا ہے۔

مزید پڑھیں: بیگم کے روٹی بنانے سے انکار پر شوہر نے انتہائی قدم اٹھا لیا

متاثرہ خاتون کا کہنا ہے کہ والد نے 20 لاکھ روپے خرچ کر کے میری شادی دھوم دھام سے کی تھی، شادی کے کچھ دنوں تک سب ٹھیک چلتا رہا تاہم پھر سسرالیوں نے جہیز کے طعنے دینا شروع کر دیے۔

خاتون کے مطابق شوہر گاڑی کا مطالبہ کرتا تھا، جب ساس کو شکایت کی تو انہوں نے بھی یہی مطالبہ کیا اور مخالفت کرنے پر مجھے مارا، شوہر نے کمرے میں بند کر کے پٹائی کی اور پھر طلاق دے دی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ تین طلاق کا معاملہ سامنے آیا ہے، ملزم شوہر اور سسرال والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

Comments

- Advertisement -