اشتہار

صدر بائیڈن پر جنسی زیادتی کا الزام لگانے والی خاتون روس کیوں پہنچی ہے؟

اشتہار

حیرت انگیز

صدر بائیڈن جن پر 2020 میں صدارتی مہم کے دوران تارا رایئید نے جنسی زیادتی کا الزام لگایا گیا گزشتہ روز اس کو روسی دارالحکومت ماسکو میں دیکھا گیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق 59 سالہ تارا ریئید نے 2020 کی صدارتی مہم کے دوران جو بائیڈن پر جنسی زیادتی کا الزام لگایا تھا وہ گزشتہ روز روسی دارالحکومت ماسکو میں دیکھی گئی جہاں وہ روسی شہریت کے حصول کے لیے درخواست دینے کے لیے آئی ہے۔

تارا نے روس پہنچنے کے بعد میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ میں روسی شہریت کے لیے درخواست دینا چاہوں گی اور یہ وعدہ کرتی ہوں کہ میں اچھی شہری ثابت ہوں گی جب کہ وہ اپنی امریکی شہریت بھی بحال رکھنا چاہتی ہے۔

- Advertisement -

تارا کے مطابق اسے ریپبلکن کے ایک رکن نے بتایا ہے کہ اس کی جان کو خطرہ ہے جس کے باعث وہ فی الحال امریکا میں رہنا نہیں چاہتی اور روس میں رہنا چاہتی ہے۔

اس نے بتایا کہ وہ روس ایک سیاح کے طور پر پہنچی ہے اور جیسے ہی اس نے ماسکو میں جہاز سے باہر قدم نکالا تو طویل عرصے بعد خود کو محفوظ تصور کیا۔

تارا جس نے 1993 میں مختصر وقت کے لیے بائیڈن کے کانگریس کے دفتر میں کام کیا تھا نے 2020 کے اوائل میں دعویٰ کیا تھا کہ اس وقت کے سینیٹر جو بائیڈن نے اگست 1993 میں کیپٹل ہِل کی راہداری میں اس کے ساتھ جنسی زیادتی کی تھی۔

دوسری جانب بائیڈن نے اسی وقت واضح طور پر ان کے اس دعوے کی تردید کی تھی اور اسے جھوٹ قرار دیا تھا۔

تارا ریئید نے کہا کہ مبینہ واقعے کے بعد اس نے ایک شکایت درج کی تھی۔ 1996 کے ایک عدالتی ریکارڈ کے مطابق اس کے سابق شوہر نے کہا تھا کہ اس کی اہلیہ نے بائیڈن کے دفتر میں کام کے دوران جنسی ہراسیت کی شکایت کی تھی تاہم یہ واضح نہیں کہ کبھی ان کے الزامات کی باقاعدہ تحقیقات ہوئیں یا نہیں۔

تارا ریئید جو خود کو بین الاقوامی امور کی تجزیہ کار کہتی ہیں نے روس میں انٹرویو کے دوران یہ بھی انکشاف کیا کہ 2020 میں جنسی زیادتی کے بارے میں بات کرنے کے بعد اس کو قید کرنے کی دھمکی دی گئی اور اس کو ایک روسی جاسوس کہا گیا۔

تارا ریئید روسی پارلیمان کی رکن ماریہ بوتینا کے ساتھ انٹرویو کے دوران بیٹھی ہوئی تھیں۔ ماریہ بوتینا کو 2018 میں جاسوسی کے الزام میں واشنگٹن میں گرفتار کیا گیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں