جمعہ, مئی 9, 2025
اشتہار

شوہر سے تنازعہ: خاتون نے غصّے میں پالتو کتے کو بلند عمارت سے پھینک دیا

اشتہار

حیرت انگیز

سیئول : خاتون نے شوہر سے جھگڑے پر اپنے پالتو کتے کو بلند و بالا عمارت سے نیچے پھینک دیا، جس پر عدالت نے خاتون کو سزا سنا دی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سفاکیت پر مبنی واقعہ جنوبی کوریا میں پیش آیا جہاں ایک خاتون کا اپنے شوہر سے جھگڑا ہوگیا۔

شوہر سے طلاق کے تنازعے پر 11 ویں منزل پر مقیم خاتون کو شدید غصّہ آیا اور انہوں نے اپنے پالتو کتے کو اٹھا کر کھڑکی سے باہر پھینک دیا، جو کتے کی موت کی وجہ بنا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق خاتون کی سفاک حرکت پر پولیس نے اسے گرفتار کرلیا اور کیس عدالت بھیج دیا۔

عدالت نے کتے کو بلند وبالا عمارت سے کتے کو باہر پھینکنے پر خاتون پر 30 لاکھ وان یعنی 2 ہزار 470 ڈالر جرمانہ عائد کیا گیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں