تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

فون پر بات کرتی ماں کے ساتھ خوف ناک واقعہ (کمزور دل افراد نہ دیکھیں)

ہریانہ: بھارت کے شہر فرید آباد میں ایک خاتون کے ساتھ خوف ناک واقعہ پیش آیا، وہ موبائل فون میں مگن تھیں، کہ بچے سمیت اچانک ایک کھلے گٹر میں جا گریں۔

تفصیلات کے مطابق 8 اکتوبر کو بھارتی ریاست ہریانہ میں ایک صدمہ انگیز سی سی ٹی وی فوٹیج نے دیکھنے والوں کے دل دہلا دیے، ایک خاتون بچہ گود میں لیے جا رہی تھیں کہ اچانک مین ہول میں جا گریں۔

فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ماں ایک سالہ بیٹی کو لے کر جا رہی ہیں، ایک ہاتھ میں بچی ہے اور دوسرے میں فون پر بات کر رہی ہیں، جس کی وجہ سے انھیں معلوم نہ ہو سکا کہ وہ کہاں قدم رکھ رہی ہیں، اور کھلے گٹر کے کنارے ان کا پیر رپٹ گیا۔

فرید آباد کے ایک علاقے میں موبائل شاپ کے آگے کھلے گٹر کا راستہ بند کرنے کے لیے ایک اشتہاری بورڈ بھی کھڑا کیا گیا تھا، اس کے باوجود خاتون گٹر میں گریں، جس کی وجہ فون میں مگن ہونا تھا۔

تاہم جیسے ہی وہ گٹر میں گریں، راہ گیر افراد نے انھیں دیکھ لیا اور فوراً انھیں بچانے کے لیے دوڑ پڑے، ایک نوجوان نے گٹر میں چھلانگ لگا دی، اور دونوں کو باہر نکال لیا۔

خوش قسمتی سے دونوں ماں بیٹی محفوظ رہے، یہ ویڈیو بھارت بھر میں وائرل ہو گئی ہے، لوگ اسے یہ کہہ کر شیئر کر رہے ہیں کہ راہ چلتے موبائل فون پر بات کرنا کتنا خطرناک ثابت ہو سکتا ہے۔

Comments

- Advertisement -