تازہ ترین

سیشن جج وزیرستان کو اغوا کر لیا گیا

ڈی آئی خان: سیشن جج وزیرستان شاکر اللہ مروت...

سولر بجلی پر فکسڈ ٹیکس کی خبریں، پاور ڈویژن کا بڑا بیان سامنے آ گیا

اسلام آباد: پاور ڈویژن نے سولر بجلی پر فکسڈ...

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

خاتون کا حیرت انگیز کارنامہ، عالمی ریکارڈ توڑ دیا

واشنگٹن: ایک امریکی خاتون نے حیرت انگیز کارنامہ انجام دیتے ہوئے سوزن کاری کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاست واشنگٹن کے ایک شہر گگ ہاربر سے تعلق رکھنے والی خاتون الیسانڈرا ہیڈن نے مسلسل 34 گھنٹے اور 7 منٹ تک کروشیا (سوزن کاری) کے ذریعے کپڑا بُن کر نیا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا ہے۔

گنیز ورلڈ ریکارڈز کی تنظیم نے بھی نئے ریکارڈ کی تصدیق کر دی ہے، الیسانڈرا نے بتایا کہ وہ اس نے اپنی دادی سے 8 سال کی عمر میں کروشیا کرنا سیکھا تھا، اور وہ ریکارڈ ہولڈر بننا چاہتی تھیں۔

الیسانڈرا نے کروشیا سیکھنے کی دل چسپ وجہ یہ بتائی کہ وہ زیادہ بھاگ دوڑ کرتی تھیں اور ان کی دادی ان کے پیچھے نہیں بھاگ سکتی تھیں، اس لیے دادی نے چالاکی سے انھیں سوزن کاری سکھا دی، تاکہ وہ ایک جگہ بیٹھ کر مصروف رہے۔

خاتون کے مطابق ان کے خاندان نے بھی اس ریکارڈ کے سلسلے میں ان کی بہت مدد کی، ان کے شوہر نے گواہوں اور کاغذی کارروائی کی ذمہ داری سنبھالی، جب کہ بیٹی دن بھر انھیں ضرورت کے مطابق اسنیکس اور پانی یا کافی اور انرجی ڈرنکس دیتی رہی۔

ایک اور دل چسپ بات یہ تھی کہ الیسانڈرا نے اس ریکارڈ کے دوران جو کمبل بُنا، وہ ان کی بیٹی نے اسکول کی نیلامی میں عطیہ کر دیا تھا، تاہم جس دوست نے 2 ہزار ڈالر میں اسے خریدا، اس نے تحفے کے طور پر اسے واپس الیسانڈرا کو دے دیا۔

Comments

- Advertisement -