انڈونیشیا میں ایک خاتون ایئرپورٹ کی لفٹ سے گرنے کے بعد ہلاک ہوگئی۔ لفٹ کے اندر لگے سی سی ٹی وی کی فوٹیج سامنے آگئی۔
غیر ملکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق 36 سنتا دیوی 24 اپریل کو ایئرپورٹ کی لفٹ سے گر کر ہلاک ہوئی تھیں جبکہ انتظامیہ اس حادثے سے کئی دنوں تک لاعلم رہی۔
ہوائی اڈے پر بدبو پھیلنے کی شکایات پر تحقیقات کی گئیں تو لفٹ کے نیچے سے سنتا دیوی کی لاش ملی جسے فوری طور پر پوسٹ مارٹم کیلیے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سنتا دیوی نے لفٹ میں داخل ہونے کے بعد دوسری منزل کیلیے بٹن دبایا اور اپنے موبائل فون میں مگن ہو گئیں۔
لفٹ کا دروازہ بند نہ ہونے پر انہوں نے دوبارہ وہی بٹن دبایا اور پھر بار بار دباتی رہیں۔ فوٹیج میں انہیں پریشان ہو کر کال کرتے ہوئے بھی دیکھا جا سکتا ہے۔
تھوری دیر بعد لفٹ کا دروازہ ایک طرف سے بند ہونے کے بعد دوسری طرف سے کھل گیا۔ خاتون تنگ ہو کر جلد بازی میں باہر نکلیں اور نیچے گر کر ہلاک ہوگئیں۔
پولیس نے واقعے کی ہر پہلو سے تحقیقات کا آغاز کر دیا۔ اب تک 12 عینی شاہد، ایئرپورٹ حکام اور سکیورٹی اہلکار کو شامل تفتیش کیا گیا ہے۔