ہفتہ, مئی 10, 2025
اشتہار

مٹی کھانے کی وجہ سے خلع لینے والی خاتون سے متعلق بڑا انکشاف

اشتہار

حیرت انگیز

مصر میں مٹی کھانے کی وجہ سے شوہر سے خلع لینے والی خاتون سے متعلق انکشاف ہوا ہے کہ وہ ایک نایاب بیماری میں مبتلا ہیں۔

العربیہ کی ایک رپورٹ کے مطابق مصر میں مٹی کھانے کی وجہ سے شوہر سے خلع لینے والی عورت ’’پیکا سنڈروم‘‘ کی شکار ہیں، یہ بات سامنے آتے ہی متاثرہ خاتون کے علاج کے لیے بھی مہم شروع ہو گئی ہے۔

یہ خاتون اب ’’مٹی کھانے والی عورت‘‘ کے لقب سے مشہور ہو گئی ہیں، دو خواتین صحافیوں نے ان کے علاج کی پیش کش کی ہے، براڈکاسٹرز مفیدہ شحیہ اور سہیر جودہ نے انکشاف کیا کہ وہ پیکا نامی بیماری کا علاج نفسیاتی طریقے سے کیا جاتا ہے، اس بیماری کے شکار مریض کو ’مٹی کھانے کی‘ عادت پڑ جاتی ہے۔

صحافی خواتین نے کہا کہ وہ مٹی کھانے والی خاتون کو مصر کے مشہور نفسیاتی ماہر نبیل القط کے پاس لے جائیں گی، میاں بیوی کے درمیان اختلافات صرف مٹی کی وجہ سے ہوئے ہیں، ان کا ایک چھوٹا بچہ بھی ہے جس کی دیکھ بھال کی ضرورت ہے۔

خاتون کے شوہر کی وکیل نہیٰ الجندی کے مطابق میاں بیوی میں اب خلع ہو چکی ہے، تاہم شوہر نے ایک بیان میں کہا کہ وہ علاج کے بعد دوبارہ نکاح کے لیے تیار ہیں، اور وہ باہمی رضامندی سے اپنی بیوی اور بچے کو گھر واپس لانے کی ہر ممکن کوشش کریں گے۔

مٹی نہ کھلانے پر بیوی نے خلع مانگ لی، عجیب و غریب مقدمہ

خاتون وکیل نے وضاحت کی کہ اگر میاں بیوی دوبارہ ایک ساتھ ہونا چاہتے ہیں تو انھیں دوبارہ نکاح کرنا ہوگا، اور نیا مہر مقرر کیا جائے گا۔

یاد رہے کہ مذکورہ خاتون نے اپنے شوہر سے حمل کے دوران اس لیے طلاق لے لی تھی، کیوں کہ شوہر نے اسے کھانے کے لیے مٹی لا کر دینے سے انکار کر دیا تھا۔ اس کے بعد خاتون معاملہ فیملی کورٹ میں لے کر گئیں جس کے بعد عدالت نے ان کے درمیان علیحدگی کرا دی تھی۔

پیکا سنڈروم

پیکا سنڈروم غذائیت کی خرابی کی ایک قسم ہے جس کی وجہ سے اس کا شکار مریض عجیب و غریب چیزیں کھاتا ہے، جس میں کوئی غذائیت نہیں ہوتی اور یہ عارضہ عموماً عارضی ہوتا ہے، پیکا سنڈروم والے لوگ مثال کے طور پر مٹی، چاک، صابن، بال وغیرہ کھاتے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں