ہر انسان کیلئے ورزش کرنا لازمی سا کام ہے لیکن بسا اوقات بغیر کسی رہنمائی کے ورزش کرنا بھی انسانی صحت کو بری طرح متاثر کرسکتا ہے حتیٰ کہ اس میں جان بھی جاسکتی ہے۔
ایک ایسا ہی واقعہ انگلینڈ کی رہائشی خاتون کے ساتھ پیش آیا، نارتھ ویلس کی رہنے والی چھیالیس سالہ خاتون جونا لیچ کو ورزش کرنا بڑے نقصان کا باعث بن گیا جس کا انکشاف اس کی موت کے بعد ڈاکٹروں نے کیا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ٹی وی دیکھتے ہوئے یہ خاتون ورزش بھی کررہی تھی اسی دوران کچھ ہی دیر میں وہ اچانک نیچے گری اور اسپتال پہنچتے ہی دم توڑ دیا۔ اس خاتون کی موت کے بعد ایک چونکا دینے والی سچائی سامنے آئی۔
اطلاعات کے مطابق خاتون اپنے شوہر جسٹن بیلینسن اور تین بچوں کے ساتھ نارتھ ویلس میں رہتی تھی،کیئر ورکر کی حیثیت سے کام کرنے والی جونا لیچ اکثر نائٹ شفٹ ڈیوٹی بھی کیا کرتی تھی جس دن یہ واقعہ پیش آیا اس دن وہ نائٹ شفٹ کرکے گھر پہنچی تھی جس کے بعد وہ تھوڑی دیر کیلئے سو گئی۔
بعد ازاں نیند نہ آنے کی وجہ سے وہ اپنے بستر سے اٹھی اور ورزش کرنے لگی، وہ اپنی ایکسرسائز مشین پر بیٹھی ٹی وی دیکھتے ہوئے ورزش کر رہی تھی کہ اچانک نیچے گری اور بے ہوش ہوگئی۔ خاتون کے شوہر نے فوری پر اسے اسپتال پہنچایا تاہم وہ اسپتال پہنچے قبل ہی چل بسی۔
اس حوالے سے ڈاکٹروں نے بتایا کہ مذکورہ خاتون کی موت برین ہیمبریج یعنی دماغ کی نس پھٹنے کی وجہ سے ہوئی ہے، ڈاکٹروں کے مطابق رات کی ڈیوٹی سے آنے کے بعد انہوں نے نیند پوری نہیں کی اورورزش شروع کر دی تھی، یہی اس کی موت کی وجہ بن گئی۔