اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

محبت کا اظہار سُن کر لڑکی 650 فٹ کی بلندی سے نیچے گر گئی

اشتہار

حیرت انگیز

آسٹریا سے تعلق رکھنے والے نوجوان نے 650 فٹ بلند چوٹی پر اپنی محبوبہ سے محبت کا اظہار کیا، چند ہی لمحوں بعد یہ قیمتی لمحہ قیامت میں بدل گیا۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق آسٹریا سے تعلق رکھنے والے 27 سالہ نوجوان نے اپنی 32 سالہ دوست سے محبت کا اظہار کرنے کے لیے پرسکون پہاڑ کی چوٹی کا انتخاب کیا۔

نوجوان اپنی دوست کے ساتھ مقام تک پہنچنے کے لیے ایک دن مسلسل پیدل چلتا رہا۔ ٹریکنگ کے بعد جب دونوں فلیکرٹ نامی پہاڑ پر پہنچے تو نوجوان نے 650 فٹ بلندی پر گھٹنوں کے بل بیٹھ کر اپنی محبوبہ سے محبت کا اظہار کرتے ہوئے اُس سے شادی کی پیش کش کی۔

مزید پڑھیں: شوہر کا بیوی سے انوکھا اظہار محبت، طیارے نما گھر کا تحفہ

لڑکی نے محبت اور شادی کی پیش کش کو قبول کیا اور وہ خوشی کا اظہار کررہی تھی کہ اسی دوران اُس کا پاؤں پھسل گیا جس کے بعد وہ سیدھی زمین پر جاگری۔ لڑکی کا پاؤں جس وقت پھسلا وہ اپنے دوست کا ہاتھ پکڑی ہوئی تھی ۔

لڑکے نے نیچے گرتے وقت چٹان کو پکڑ لیا جس کی وجہ سے وہ اوپر ہی رہ گیا جبکہ لڑکی سیدھی زمین پر جا کر گری۔ خوش قسمتی سے واقعے میں دونوں کی جانیں محفوظ رہیں مگر انہیں بہت زیادہ چوٹیں آئیں ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں