جمعرات, دسمبر 26, 2024
اشتہار

ڈیفنس فیز 7 میں ڈرم سے خاتون کی 4 روز پرانی لاش بر آمد

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: شہر قائد میں ڈیفنس فیز 7 کے قریب خالی پلاٹ میں موجود ڈرم سے خاتون کی لاش ملی ہے، علاقہ مکینوں نے واقعے کی اطلاع تھانہ ڈیفنس کے ایس ایچ او کو دی۔

ترجمان ڈسٹرکٹ ساؤتھ پولیس نے بتایا کہ پولیس نے موقع پرپہنچ کرلاش کو پانی کے ڈرم سے نکالا جبکہ لاش کواسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ لاش 3 سے 4 روز پرانی ہے، فی الحال شناخت ممکن نہیں،جبکہ اس حوالے سے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔

- Advertisement -

دوسری جانب لاہور کے علاقے نشتر کالونی میں ڈرم سے ملنے والی مرد اورخاتون کی لاشوں کی شناخت ہوگئی، مقتولین کی شناخت فرزانہ اور عمران کے نام سے ہوئی، دونوں کوجائیداد کے تنازع پرقتل کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے نشترکالونی میں ڈرم سے مرد اورخاتون کی لاشیں ملنے کے واقعے کی تحقیقات جاری ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ مقتولین کی شناخت فرزانہ اور عمران کے نام سے ہو گئی ہے، فرزانہ کی عمران سے چوتھی اور پسند کی شادی تھی۔

پولیس نے بتایا کہ مقتول فرزانہ کے بھائیوں نے ہی دونوں کوجائیداد کے تنازع پرقتل کیا، فرزانہ اپنے بھائیوں سے جائیداد میں حصہ مانگتی تھی، واقعے میں ملوث ملزمان کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں