تازہ ترین

سولر بجلی پر فکسڈ ٹیکس کی خبریں، پاور ڈویژن کا بڑا بیان سامنے آ گیا

اسلام آباد: پاور ڈویژن نے سولر بجلی پر فکسڈ...

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

پنجاب میں خاتون کے ہاں بیک وقت پانچ بچوں کی پیدائش

فیصل آباد کے الائیڈ اسپتال میں ٹوبہ ٹیک سنگھ کی رہائشی خاتون نے بیک وقت پانچ بچوں کو جنم دے دیا جن میں سے تین بیٹیاں اور دو بیٹے شامل ہیں۔

ٹوبہ ٹیک سنگھ کے رہائشی شان کی اہلیہ فروا کو دو روز قبل الائیڈ اسپتال کے گائنی وارڈ میں داخل کیا گیا تھا، آج علی الصبح خاتون کے ہاں بیک وقت پانچ بچوں کی پیدائش ہوئی۔

پانچ جڑواں بچوں کی پیدائش پر میاں بیوی اور ان کے اہل خانہ خوشی سے نہال ہوگئے۔

اسپتال ذرائع کے مطابق تمام بچے اور ان کی والدہ مکمل صحتیاب ہیں، شان اور اس کی اہلیہ پہلے ہی دو بیٹیوں کے والدین ہیں۔

گزشتہ سال ستمبر میں بہاولپور میں گورنمنٹ نواب سر صادق اسپتال میں خاتون کے ہاں 5 بچوں کی پیدائش ہوئی تھی۔ بچوں کو انتہائی نگہداشت وارڈ کے بے بی انکیوبیٹر میں رکھا گیا۔

اسپتال انتظامیہ نے بتایا تھا کہ ڈیرہ بکھا کی رہائشی خاتون کے ہاں پیدا ہونے والے بچوں میں 4 لڑکیاں اور ایک لڑکا شامل ہے۔

Comments

- Advertisement -