بدھ, جنوری 15, 2025
اشتہار

شادی کے 54 برس بعد خاتون کے ہاں بچے کی پیدائش

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت میں معمر جوڑا خبروں کی زینت بن گیا جس کی وجہ ان کے ہاں 54 برس بعد پیدا ہونے والے بچے کی پیدائش ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ریاست راجستھان کے الوار ضلع میں بڑی عمر کے میاں بیوی کے ہاں شادی کے 54 سال بعد پہلی اولاد ہوئی۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ یہ جوڑا ہریانہ بارڈر کے نزدیک واقع ایک علاقے کا رہائشی ہے جو کافی جدوجہد کے بعد فرٹیلیٹی سینٹر پہنچا جس کے بعد انہیں اولاد کی خوشی نصیب ہوئی۔

- Advertisement -

میڈیا رپورٹ کے مطابق ماں اور بچہ دونوں صحت مند ہیں جب کہ بچے کا وزن ساڑھے تین کلو ہے۔

بھارتی میڈیا کا بتانا ہےکہ خاتون کی عمر 75 اور ان کے شوہر کی عمر 70سال ہے جب کہ ان کے ہاں ان وٹرو فرٹیلائزیشن ( آئی وی ایف ) کے ذریعے اولاد پیدا ہوئی۔

سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بھی معمر جوڑے کو بچے کی پیدائش کی مبارک باد دی جارہی ہے.

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں