تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

بھارت میں بیک وقت پانچ بچوں کی پیدائش

نئی دہلی: بھارت میں خاتون نے بیک وقت پانچ بچوں کو جنم دے دیا، زچہ اور تمام نومولود بالکل تندرست ہیں۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق بھارت میں خاتون نے ضلعی اسپتال میں پانچ بچوں کو جنم دیا، نومولود بچوں میں دو لڑکے اور تین لڑکیاں شامل ہیں۔

بچوں کے والد کندن گوتم نے کہا کہ اہلیہ اور پانچوں بچے بالکل خیریت سے ہیں۔

بھارتی شہری کا تعلق رام نگر علاقے کے قطول پور گاؤں سے ہے، کندن گوتم نے بتایا کہ وہ بچوں کی پیدائش پر بے حد خوش ہیں۔

Woman gives birth to 5 children in the time of coronavirus (KT23969429.JPG)

کندن گوتم کا کہنا تھا کہ ڈاکٹروں نے انہیں بتایا تھا کہ شاید ان کے اہلیہ جڑواں بچوں کو جنم دیں گی لیکن انہوں نے کبھی ایک ساتھ پانچ بچوں کی توقع نہیں کی تھی۔

واضح رہے کہ رواں سال مارچ میں سعودی عرب میں مقیم ترک خاتون نے پانچ بچوں کو جنم دیا تھا جن میں تین لڑکیاں اور دو لڑکے شامل تھے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل بھی 20 اگست 2019 کو بھی سعودی عرب میں مقامی خاتون کے ہاں پانچ بچوں تین بیٹوں اور دو بیٹیوں کو کی پیدائش ہوئی تھی۔

Comments

- Advertisement -