لنڈی کوتل : خیبرپختونخواہ کے علاقے لنڈی کوتل میں مٹی کا تودہ گرنے سے ماں اور 3 بیٹیاں جاں بحق ہوگئیں۔
تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخواہ کے ضلع خیبرکی تحصیل لنڈی کوتل میں گھر پر مٹی کا تودہ گرنے سے ماں اور 3 بیٹیاں جان کی بازی ہار گئیں۔
علاقہ مکینوں نے اپنی مدد آپ کے تحت چاروں خواتین کی لاشیں نکالیں اور انہیں ایجنسی ہیڈکوارٹر اسپتال لنڈی کوتل منتقل کردیا۔
باجوڑ ایجنسی میں مٹی کا تودہ گرنےسے7 افراد جاں بحق
یاد رہے کہ گزشتہ سال نومبر میں باجوڑ ایجنسی کے علاقے عثمان خیل میں لینڈ سلائیڈنگ کے باعث مٹی کا تودہ گرنے سے 4 بچوں سمیت 7 افراد جان کی بازی ہار گئے تھے۔
پولیٹیکل انتظامیہ کے مطابق مٹی کا تودہ گرنے سے جاں بحق ہونے والوں میں 4 بچوں اور خاتون سمیت 7 افراد شامل تھے۔
سرگودھا میں پہاڑی تودہ گرنے سے6 مزدورجاں بحق
واضح رہے کہ گزشتہ برس 27 ستمبر کو سرگودھا کے نواحی علاقے میں پہاڑی تودہ گرنے سے 6 مزدور جاں بحق ہوگئے تھے جبکہ 2 کو زخمی حالت میں باہر نکال لیا گیا تھا۔