نئی دہلی: بھارتی ریاست مدھیا پردیش کے شہر اندور میں گزشتہ دنوں بے گھر بزرگوں کو کچرے کی گاڑی میں جانور کی طرح لاد کر شہر سے باہر چھوڑا گیا تھا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارتی ریاست مدھیہ پردیش کے شہر اندور کی مقامی حکومت کے اس فیصلے پر لوگوں نے بے سہارا اور ضعیف العمر افراد کو کچرا گاڑی میں بھر کر شہر سے باہر چھوڑنے کی شدید الفاظ میں مذمت کی تھی۔
انٹرنیٹ پر وائرل ہونے والی یہ ویڈیو ایک گھرانے کے لیے بہت اچھی ثابت ہوئی کیونکہ ایک خاتون نے اُن لوگوں میں موجود اپنے شوہر کو شناخت کیا۔
However, due to protest by local people at Shipra Indore Municipal Corporation (IMC) employees had to drop their plan. An additional commissioner and at least two employees of IMC were suspended. pic.twitter.com/2U6AjCqS9m
— Ranjan Srivastava (@ranjan_Bpl) January 29, 2021
اے این آئی کی رپورٹ خے مطابق پشپا سالوی نامی خاتون نے بتایا کہ انہوں نے اپنے پچاس سالہ شوہر انیل سالوی کو بھی اُن لوگوں کے ساتھ دیکھا جنہیں مقامی حکومت نے جمعے کے روز ٹرک میں بھر کر شہر کی حدود سے باہر بھیجا تھا۔
خاتون نے ان تصویر اور ویڈیو کو دیکھنے کے بعد مقامی حکومت کے عہدیداران سے رابطہ کیا اور اُن سے اُس جگہ کے بارے میں پوچھا جہاں ان لوگوں کو چھوڑا گیا تھا۔
مزید پڑھیں: بھارت میں سفاکیت کی انتہا ہوگئی، بزرگوں کو کچرا گاڑی میں بھر دیا گیا، دردناک ویڈیو
خاتون نے بتایا کہ اُن کے شوہر کی دماغی حالت ٹھیک نہیں ہے، وہ گزشتہ ماہ اندور میں اپنے گھر سے فرار ہوگئے تھے جس کے بعد ہم نے انہیں بہت تلاش کیا تو وہ نہیں ملے اور پھر ہم نے پولیس اسٹیشن میں گمشدگی کا پرچہ درج کروایا۔
Madhya Pradesh: A woman found her missing husband after Indore Municipal Corporation picked up him & other elderly living in open places. "He went missing on Jan 3. One day, a person informed me about his whereabouts over phone. I reached the spot & brought him back,” says Pushpa pic.twitter.com/aRNyHEG2Om
— ANI (@ANI) February 2, 2021
انہوں نے بتایا کہ 29 جنوری کو مجھے ایک کال موصول ہوئی، جس میں ایک شخص نے بتایا کہ میرے شوہر نیپانیا کے علاقے میں موجود ہیں، میں نے فوراً ٹیکسی پکڑی اور وہاں پہنچی اور پھر شوہر کو لے کر واپس گھر آئی۔