اشتہار

کتے کا بھونکنا خاتون کی جان لے گیا

اشتہار

حیرت انگیز

دہلی: کتے کے بھونکنے پر ہونے والے جھگڑے نے ایک خاتون کی جان لے لی۔

یہ واقعہ بھارتی ریاست اتر پردیش میں پیش آیا جہاں کتے کے بھونکنے پر ہونے والے جھگڑے نے ایک خاتون کی جان لے لی جبکہ 5 افراد زخمی ہو گئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اتر پردیش کے علاقے بلیا میں کتے کے بھونکنے پر دو گروپوں میں جھگڑا ہوا دیکھتے ہی دیکھتے زبانی جھگڑا ہاتھا پائی تک جا پہنچی۔

- Advertisement -

مقامی پولیس کے مطابق دونوں گروپوں میں ہونے والے جھگڑے کے نتیجے میں 50 سالہ خاتون لال منی اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھی جبکہ 5 دیگر افراد زخمی بھی ہوئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کا مقدمہ درج کر کے 3 افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے اور معاملے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں