تازہ ترین

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

بھارتی فوج کی ایل او سی پر بلا اشتعال فائرنگ، معمر خاتون شہید

راولپنڈی: بھارتی فوج نے ایک بار پھر لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بلا اشتعال فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 70 سالہ خاتون شہید ہوگئیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بھارتی فوج کی لائن آف کنٹرول پر اشتعال انگیزیوں کا سلسلہ جاری ہے، بھارتی فوج نے ایل او سی کے سبز کوٹ سیکٹر پر شہری آبادی کو نشانہ بنایا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج کی فائرنگ سے کھوئی گاؤں کی رہائشی 70 سالہ خاتون شہید ہوگئیں۔

ترجمان کے مطابق پاک فوج نے بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیتے ہوئے مؤثر جوابی کارروائی کی جس میں بھارتی مورچوں کو نشانہ بنایا گیا۔

واضح رہے کہ پانچ روز قبل بھارتی فوج نے کھوئی رتہ سیکٹر پرجنگ بندی معاہدےکی خلاف ورزی کرتے ہوئے شہری آبادی پر فائرنگ کی تھی جس میں ایک خاتون زخمی ہوگئی تھیں۔

یاد رہے کہ بھارتی فوج نے پانچ اگست کے روز تتہ پانی سیکٹر پر بلااشتعال فائرنگ کی اور مقامی آبادی کو نشانہ بنایا تھا جس کے نتیجے میں گاؤں فتح پور کی رہائشی 18 سالہ لڑکی شہید ہوئی تھی۔

بعد ازاں دفتر خارجہ نے دراندازی کے خلاف احتجاج ریکارڈ کرانے کے لیے بھارتی ہائی کمیشن کے ناظم الامور پر طلب کیا تھا۔

Comments

- Advertisement -