جمعہ, جولائی 4, 2025
اشتہار

خوفناک ٹریفک حادثہ : خاتون کے ساتھ کیا ہوا؟ کمزور دل والے ویڈیو نہ دیکھیں

اشتہار

حیرت انگیز

نئی دہلی : بھارت میں ایک اندوہناک ٹریفک حادثے میں خاتون مسافر بس کے نیچے آکر کچل گئی، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔

بھارتی دارالحکومت نئی دہلی کے قرول باغ کی ایک مصروف شاہراہ پر یہ حادثہ گزشتہ روز پیش آیا، جس میں ایک خاتون سڑک عبور کرنے کی کوشش کرتے ہوئے بس کے نیچے آکر کچلی گئی۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سڑک پر چلتے چلتے وہ خاتون ایک بس کے ساتھ ساتھ چلنے لگی حالانکہ بس کی رفتار بھی کافی حد تک کم تھی۔

اس بات سے یہ اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ ڈرائیور کا دھیان بھی کم رفتاری کی وجہ سے سڑک پر نہیں تھا اور اس کی بےدھیانی میں بس مذکورہ خاتون پر چڑھتی چلی گئی اور خاتون کا سر پہیوں کے نیچے آگیا۔

پیچھے سے آنے والی گاڑی کے ڈرائیور نے خاتون کو تڑپتے ہوئے دیکھا تو گاڑی روک لی، تاہم اسپتال جانے سے قبل ہی خاتون نے زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی دم توڑ دیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق متوفیہ کی شناخت سپنا یادو کے نام سے کی گئی ہے، وہ مشرقی دہلی کے شاستری پارک کی رہائشی اور ایک کال سینٹر میں ملازمت کرتی تھی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں