تازہ ترین

راولپنڈی میں ڈکیتی کے دوران سیشن جج قتل

راولپنڈی: تھانہ روات کے علاقے فیز 8 میں گھر...

عوام اور فوج کے درمیان خلیج پیدا کرنے کی کوشش ناکام رہے گی، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کا کہنا...

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا نام ای سی ایل میں شامل

اسلام آباد : چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان...

سپریم کورٹ نےآڈیولیکس پر کمیشن کالعدم قرارنہیں دیا ،چیف جسٹس

اسلام آباد : چیف جسٹس پاکستان عمر عطا بندیال...

کراچی سے شادی شدہ خاتون پراسرار طور پر لاپتا

کراچی کے علاقے گلشن حدید سے شادی شدہ خاتون پراسرار طور پر لاپتا ہوگئی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق شہر قائد کے علاقے گلشن حدید فیز ون سے جاب انٹرویو کے لیے جانے والی انعم صہیب نامی خاتون پراسرار طور پر لاپتا ہوگئی، شوہر کی جانب سے اسٹیل ٹاؤن تھانے میں واقعے کا مقدمہ درج کروادیا گیا ہے۔

خاتون کے شوہر کا مؤقف ہے کہ اہلیہ کو ہر جگہ ڈھونڈا مگر کہیں نہیں ملیں جس کے بعد مقدمہ درج کروانے کا فیصلہ کیا۔

شوہر نے پولیس کو بتایا کہ ’اہلیہ کا فون نمبر پولیس کو فراہم کردیا گیا ہے تاہم نمبر بند آرہا ہے اور وہ جس وقت گھر سے گئیں وہ لوڈشیڈنگ کا ٹائم تھا جس کی وجہ سے کیمرے بھی کام نہیں کررہے تھے۔

تفیشی حکام کا کہنا ہے کہ سی ڈی آر اور ڈیجیٹل معلومات کی مدد سے کیس پر کام کیا جائے گا اور اس کی ہر زاویے سے تحقیقات کی جائے گی۔

واضح رہے کہ خاتون کو لاپتا ہوئے دو روز گزر چکے ہیں جبکہ ان کی ایک بیٹی بھی ہے۔

Comments