جمعرات, جولائی 3, 2025
اشتہار

آن لائن خریداری میں بڑا دھوکہ: آئی فون خریدنے والی خاتون کو کیا ملا؟

اشتہار

حیرت انگیز

لندن : برطانیہ میں خاتون کو آن لائن بیش قیمت موبائل فون خریدنا مہنگا پڑگیا، خریدار کو جدید آئی فون 12 پرومیکس کے بجائے ٹوٹا ہوا ٹائل بھجوا دیا۔

برطانیہ کے شہر لنکا شائر کے علاقے پریسٹن کی ایک رہائشی نے اولیویا پارکنسن نے جدید آئی فون آن لائن کا آرڈر دیا لیکن جب پارسل کھولا تو اس میں سے حیرت انگیز طور پر ایک ٹوٹا ہوا ٹائل نکل آیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق آن لائن چیزیں ڈیلیور کرنے والی کمپنی کی جانب سے خاتون کو دئیے گئے آئی فون پرو میکس کی قیمت 786 پاؤنڈ (1 لاکھ 65 ہزار) سے زائد ہے۔

برطانوی خاتون کا کہنا ہے کہ دھوکا دہی کی شکایت آن لائن چیزیں فروخت کرنے والی کمپنی میں درج کرائی تو انہوں نے 3 سے 5 دن کے اندر میرے نقصان کا ازالہ کرنے کی یقین دہانی کرائی تاہم 10 دن گزرنے کے باوجود کوئی کارروائی نہیں ہوئی، جس پر خاتون نے کمپنی کے خلاف کارروائی کا عندیہ دے دیا۔

خیال رہے کہ اس سے قبل بھی آن لائن خریداری کرنے والے متعدد خریداروں کے ساتھ ایسے ہی دھوکا دہی کے واقعات رونما ہوچکے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں