بھارت کی ریاست پنجاب میں بیٹے کی پسند کی لڑکی سے شادی کروانے والی 55 سالہ خاتون کو برہنہ کر کے علاقے میں پریڈ کروائی گئی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق افسوسناک واقعہ ضلع ترن تارن کے گاؤں ولٹوہا میں پیش آیا۔ متاثرہ خاتون نے ایک ماہ قبل اپنی پڑوسن کی بیٹی سے بیٹی کی شادی کروائی تھی۔
پولیس نے خاندان کے تین افراد سمیت دو ملزمان کے خلاف مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا تاہم اب تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی۔
متاثرہ خاتون نے پولیس کو بتایا کہ بیٹے نے ایک ماہ قبل پڑوسن کی بیٹی سے کورٹ میرج کی جسے وہ پسند کرتا تھا، 31 مارچ کو لڑکی کے بھائی اور والدہ دو نامعلوم ملزمان کے ہمراہ گھر کے باہر پہنچے اور شور مچانے لگے۔
انہوں نے بتایا کہ ملزمان نے میرے کپڑے پھاڑ دیے، میری بھاگتے ہوئے ویڈیو ریکارڈ کی اور سوشل میڈیا پر پوسٹر کر دی۔ ویڈیو میں خاتون کو برہنہ حالت میں دیکھا جا سکتا ہے جو اپنا جسم چھپانے کیلیے دکانوں میں داخل ہونے کی کوشش کر رہی ہیں۔
پولیس حکام نے بتایا کہ اسسٹنٹ سب انسپکٹر پرمجیت سنگھ نے معاملے کی تحقیقات شروع کا آغاز کر دیا۔