جمعرات, فروری 12, 2026
اشتہار

محبت کی پیشکش ٹھکرانے پر طالبہ کا اپنے ٹیچر سے انوکھا انتقام

اشتہار

حیرت انگیز

طالبہ نے اپنے استاد کی جانب سے محبت کی پیشکش ٹھکرانے پر طیش میں آ کر ان کی فیملی کی نجی تصاویر سوشل میڈیا پر پوسٹ کر دیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت کی ریاست تلنگانہ کے شہر حیدر آباد میں 24 سالہ طالبہ کو استاد کی اہلیہ اور بیٹی کی نجی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کرنے کے جرم میں پولیس گرفتار کر لیا گیا۔

سائبر کرائم سیل کے مطابق ملزمہ کا تعلق ریاست اندھرا پردیش سے ہے، اس نے ٹریننگ انسٹیٹیوٹ میں داخلہ لیا تھا جہاں اسے ٹیچر سے محبت ہوگئی تھی۔

جب ملزمہ  نے ٹیچر کو پروپوز کیا تو انہوں نے یہ کہہ کر پیشکش ٹھکرا دی کہ میں پہلے سے شادی شدہ ہوں اور میرے بچے بھی ہیں۔

پولیس کے مطابق ملزمہ نے خفیہ طریقے سے ٹیچر کی فیملی کی نجی تصاویر اکٹھی کیں اور انہیں سوشل میڈیا پر پوسٹ کیا۔ اس کیلیے ملزمہ نے جعلی انسٹاگرام اور یوٹیوب اکاؤنٹ بنایا تھا تاکہ وہ ٹیچر کو بلیک میل کر سکے۔

ٹیچر نے سائبر کرائم سیل میں طالبہ کے خلاف درخواست دی جس پر کارروائی کرتے ہوئے اسے گرفتار کیا گیا۔ سائبر کرائم سیل نے ملزمہ سے تمام ڈیٹا حاصل کر لیا اور اس سلسلے میں مقدمہ بھی درج کیا گیا ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں